• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کوئی آمر حکومت کیلئے آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا، آصف زرداری

شائع February 5, 2018

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ کوئی آمر حکومت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ ہم جنرل پرویز مشرف کو واپس لائیں گے اور انہیں سزا دیں گے۔

انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائیوں کو نکال کر دیکھا جائے تو میاں صاحب کی حکومت نے پرویز مشرف کے ملک سے باہر جانے پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مشرف میں دم ہے تو پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں: آصف زرداری

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم چاہیں تو شریف برادران کی حکومت کو گرا سکتے لیکن ہم جمہوری طریقے سے حکومت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف حکومت دینے کو تیار تھے لیکن صرف جمہوریت کی خاطر بینظیر بھٹو کئی خطرات کے باوجود سامنے آئیں اور اپنی جان دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے جتنے بھی قرض لیے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو اس کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کو فوری گرفتار کیا جائے: آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کو ہرگز ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے میاں نواز شریف کو قومی چور کہتے ہوئے کہا کہ نواز شریف عوام، غریبوں، مزدوروں، کسانوں کا حق کھاتے ہیں۔

ان ہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ سے ایک بل منطور کروالیا ہے اور آئندہ عام انتخابات شفاف ہوں گے اور آپ کا ووٹ کوئی نہیں چھین سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو بھی دعویٰ کیا ہے وہ کر کے دکھایا ہے اور میں آپ لوگ یاد رکھیں کہ اگلے انتخابات میں ہم پنجاب خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان سے جیتیں گے۔

مزید پڑھیں: مجھ میں ذوالفقار علی بھٹو کی روح ہے، آصف زرداری

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت سے لوگ کشمیریوں سے وفا نہیں کرناچاہتے اور سابق صدر پرویز مشرف نے بھارت سے اس معاملے پر معاہدہ کرلیا تھا جس کی کاپی بھی ان کے پاس ہے تاہم ان کے ساتھ فوج راضی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں سے وفاکرتی ہے اورکرتی رہے گی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اعلان کیا کہ اس دفعہ ان سمیت بلاول زرداری اور آصِفہ زرداری بھی پارلیمنٹ میں ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے جلسے میں سائن بورڈ گرنے سے 5 افراد زخمی

لاہور کے علاقے موچی گیٹ پر پیپلزپارٹی کے جلسے میں عوام کے سائن بورڈ پر چڑھنے سے لوہے کا بورڈ نیچے گرگیا جس کے نتیجے میں 5 کارکنان زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر یکی گیٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

پیپلزپارٹی جلسے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024