• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اٹک: ملزم نے اپنے تین بچوں سمیت اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

شائع February 4, 2018
—فوٹو:طاہرنصیر
—فوٹو:طاہرنصیر

صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے گاؤں میں رشتے کے تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے دو بیٹیوں، ایک بیٹا اور اہلیہ کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود ماڑی گاؤں میں رشتے کے تنازع پر ملزم آصف شاہ نے اپنی اہلیہ، بیٹیوں 26 سالہ کومل اور 24 سالہ ردا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر اس کا 15 سالہ بیٹا اشتر شاہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: چکوال: مالی لین دین کے تنازع پر فائرنگ، 13 سالہ لڑکا ہلاک

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اٹک عبادت نثار کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم آصف شاہ پرائیویٹ کار چلاتا ہے اور اس نے بڑی بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کیا، جس پر گھر میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس آفیسر کے مطابق تمام گھر والے اس بات پر بضد تھے کہ رشتہ اسی جگہ ہونا چاہیے مگر والد نے اپنی مرضی کے خلاف فیصلہ ہوتے دیکھ کر علی الصبح فائرنگ کرکے دونوں بیٹیوں اور اہلیہ کو قتل کردیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے زخمی لڑکے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق لاشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جبکہ زخمی لڑکا بھی ہسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان میں زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4افراد قتل

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024