• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سوزوکی نے اپنی مقبول ترین گاڑی کی فروخت روک دی

شائع February 2, 2018
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ویگن آر پاکستان میں فروخت ہونے والی چند مقبول ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے، جس کو مارکیٹ میں آئے زیادہ عرصہ تو نہیں ہوا مگر صارفین کو پسند آگئی ہے، تاہم بری خبریہ ہے کہ کمپنی نے اس کی فروخت روک دی ہے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق ویگن آر کا جدید ڈیزائن اور ایندھن کی بہتر اوسط نے اس کی فروخت بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور کمپنی کی سالانہ کارکردگی میں 141 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

مگر اب پاک سوزوکی نے ویگن آر کی نئی بکنگ روک دی ہے اور ڈیلرز بھی صارفین کی جانب سے نئے آرڈرز عارضی طور پر نہیں لیں گے۔

مزید پڑھیں : سوزوکی مہران کو تیار کرنے کی وجہ سامنے آگئی

فروخت کو روکنے سے قبل جن صارفین نے گاڑیوں کی بکنگ کرائی ہے، انہیں ویگن آر کی ڈیلیوری کی جائے گی تاہم نئی بکنگز نہیں ہوں گی۔

وجہ کیا ہے؟

رپورٹ کے مطابق اگرچہ سوزوکی نے ویگن آر کی فروخت کے متاثر کن اعدادوشمار پیش کیے ہیں مگر کمپنی نے اس کی فروخت روکنے کی وجہ ظاہر نہیں۔

حالانکہ اس فیصلے کے بعد کمپنی کی آمدنی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

فروخت روکنے کے حوالے سے متعدد افواہیں ضرور گردش کررہی ہیں تاہم اس رپورٹ میں جس وجہ کو اہمیت دی گئی ہے وہ درج ذیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں استعمال شدہ کاروں کی درآمدات میں 70 فیصد اضافہ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاک سوزوکی نے نئی کلٹس کی مارکیٹنگ اور پروڈکشن پر کافی سرمایہ لگایا ہے خصوصاً اس کے آٹومیٹک ورژن پر، جسے حال ہی میں متعارف کرایا گیا اور اب کمپنی ویگن آر خریدنے کے خواہشمند افراد کو کلٹس میں دلچسپی لینے پر مجبور کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ فروخت کے اعدادوشمار کے طے کردہ ہدف کو حاصل کرسکے اور اس نئی گاڑی کو بھی منافع بخش پراڈکٹ بناسکے۔

آسان الفاظ میں ویگن آر کی فروخت روکنے کی وجہ اس گاڑی میں کوئی خامی نہیں بلکہ کمپنی کی حکمت عملی ہے تاکہ دوسری پراڈکٹ کو کامیاب بنایا جاسکے۔

ایک بار پھر واضح کردیں کہ اوپر بیان کی گئی وجہ مصدقہ نہیں کیونکہ کمپنی نے فی الحال ویگن آر کی بکنگ روکنے کی وجہ پر خاموشی اختیار کررکھی ہے، ورنہ یہ خبر بھی سامنے آرہی ہے کہ اس بندش کی وجہ گاڑی کی طلب بہت زیادہ جبکہ پروڈکشن ناکافی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

KHAN Feb 03, 2018 05:28pm
مطلب یہ ہے کہ سوزکی کمپنی اپنا فائدہ سوچ رہی ہیں نہ کہ صارفین کا۔۔۔
Sacha Pakistani Feb 03, 2018 10:45pm
@khan یہاں تو ہر کوئی اپنا فائدہ سوچتا ہے، اب تو اسکول بھی اسی مقصد کے لئے بنائے جارہے ہےں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024