• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

گلگت-بلتستان: مسافر وین کھائی میں جا گری، 7 افراد ہلاک

شائع February 1, 2018

گلگت-بلتستان کے ضلع غذر کے وادی ہوپر کے قریب مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہتے کہ مسافر وین جس میں ڈرائیور سمیت 7 افراد سوار تھے، غذر-چترال روڈ کے ذریعے گاہکوچ کی طرف جا رہی تھی جہاں صبح 9 بجے کے قریب اسے حادثہ پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وین کے کھائی میں گر جانے کے واقعے کی وجہ سے گاڑی میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں: چکوال کے قریب بس کھائی میں جا گری، 27 مسافر جاں بحق

وین میں سوار مسافروں کی شناخت یاسر، سجاد، سید امین، صدرالدین، ودود اور زعفران کے نام سے کی گئی۔

ہلاک ہونے والے تمام افراد ہاتون گاؤں کے رہائشی تھے۔

ڈرائیور کی سناخت علی مدد کے نام سے کی گئی جو وادی یاسین کے رہائشی تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وین میں سوار تمام مسافر ایک مذہبی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں جو ابتدائی طور پر غذر-چترال روڈ کے ذریعے وادی ہوپر کی طرف پیدل جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مری: بس کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ راستے میں وین ڈرائیور علی مدد نے انہیں لفٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاشوں کو کھائی سے نکالا جاچکا ہے اور ان کے لواحقین کو قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد حوالے کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024