• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’لوگ کراچی اور سندھ کا جائزہ لے کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں‘

شائع February 1, 2018

کراچی: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی والے اپنے شہر اور صوبے کے چپے چپے کو دیکھیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں، کراچی اور سندھ کو بدحالی میں پہنچانے والوں کو ووٹ دینے کی ذمہ دار عوام خود ہوگی۔

صوبائی دارالحکومت میں اپنے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’آج کا کراچی 2013 کے کراچی سے بہت بہتر ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے متفقہ رائے سے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہم کراچی میں آپریشن کریں گے، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے کراچی دوبارہ امن کا گہوارہ بن گیا اور اس کی روشنیاں لوٹ آئیں‘۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ’ہم نے جو کہا وہ کر کے دکھایا اور شہر کی خوشیں دوبارہ لوٹ آئیں ہیں اور اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا تو انشااللہ کراچی ایسا شہر بنے گا جسے صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا دیکھے گی‘۔

مزید پڑھیں: زرداری ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے تو شاید راؤ انوار مل جائیں، عابد شیر علی

اپنے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہیے، ملک میں انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے اور نواجوانوں کو نوکریاں ملنی چاہیئں۔

نواز شریف نے کہا کہ ان کے لیے شہرِ کراچی بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا لاہور یا ملک کا کوئی اور شہر ہے، کراچی والوں کو دعوت دیتا ہوں لاہور آئیں اور دیکھیں، آج لاہور کراچی سے بازی لے گیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کراچی اور پورے سندھ کے چپے چپے کا جائزہ لیں اور اگر انہیں ترقی نظر آئے تو موجودہ حکمرانوں کو ہی ووٹ دے دیں اور اگر تبدیلی نظر نہ آئے تو ان حکمرانوں کو ووٹ دے کر نواز شریف سے شکایت نہ کی جائے۔

خیبر پختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے آج اپنے صوبے میں میٹرو بس منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'نواز شریف کی اداروں پر تنقید نامناسب'

انہوں نے کہا کہ ’نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے صوبے میں ٹکے کی بجلی نہیں بنائی بلکہ وفاقی حکومت ہی اس صوبے میں بجلی فراہم کر رہی ہے اور منصوبے لگا رہی ہے‘۔

خیال رہے کہ نواز شریف یکم فروری کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں گورنر سندھ محمد زبیر نے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر عابد شیر علی اور سینیٹر آصف کرمانی بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ کراچی پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر انہیں 2018 میں ایک مرتبہ پھر موقع ملا تو کراچی کو لاہور سے بھی آگے لے جائیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Feb 01, 2018 08:55pm
نواز شریف کا یہ کہنا کہ ان کو شہرِ کراچی بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا لاہور تو اس کو ہر ایک شخص جھٹلائے گا مگر ان کی یہ بات درست ہے کہ لاہور کراچی سے بازی لے گیا ہے۔ مگر ہمیشہ یہ نہیں رہے گا، کراچی بدلے گا، سب کو حق ملے گا۔ انشا ٔ اللہ

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024