• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انجلینا جولی اور نیٹو خواتین و بچوں پر جنسی تشدد کو روکیں گے

شائع February 1, 2018
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ، سماجی کارکن اور اقوام متحدہ (یو این) کی خصوصی سفیر برائے مہاجرین انجلینا جولی دنیا کے جنگ زدہ ممالک میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد و استحصال کو روکنے کے لیے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی اس سے قبل بھی جنگ اور شورش زدہ ممالک و علاقوں میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی و جسمانی تشدد اور استحصال کو کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو اپیل کر چکی ہیں۔

انہوں نے گزشتہ برس نومبر میں میانمار فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمان خواتین کو تشدد کے واقعات میں ’گینگ ریپ‘ کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنازع کے دوران خواتین پر کیے جانے والے جنسی تشدد کو جرم کے طور پر سمجھا جائے، اور اسے اسی طریقے کے تحت ہی ختم کیا جائے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جنسی تشدد اور گینگ ریپ کو فوجی یا سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے جان بوجھ کر استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انجلینا جولی کی روہنگیا خواتین کو ’گینگ ریپ‘کانشانہ بنانے کی مذمت

اب انہوں نے نیٹو کے ساتھ مل کر جنگ اور شورش زدہ علاقوں میں خواتین اور بچوں کو جنسی و جسمانی تشدد و استحصال سے بچانے کے لیے کام کرنے کی ٹھان لی۔

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹس پریس‘ (اے پی) نے اپنی خبر میں بتایا کہ انجلینا جولی نے برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تنظیم کے سربراہ جنرل جنز اسٹولٹن برگ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات بھی کی۔

دنیا میں جہاں کہیں بھی جنگ زدہ علاقوں میں بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی تشدد ہوگا، وہیں صورتحال مزید خراب ہوگی، جس سے نیٹو کی امن کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا، انجلینا جولی
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ سے خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے اقدامات کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ وہ نیٹو کے ساتھ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد و استحصال کو ختم کرنے کے لیے کام کریں گی۔

انجلینا جولی نے اعلان کیا کہ وہ اور نیٹو مل کر جنگ اور تشدد زدہ علاقوں میں رپورٹنگ، مانیٹرنگ اور جنسی تشدد و استحصال کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے تربیتی نشتوں کا آغاز کریں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ انجلینا جولی اور نیٹو کی اس مہم کا آغاز کہاں سے اور کیسے ہوگا، اور اس میں انجلینا جولی خود بھی تربیتی نشستوں میں شرکت کریں گی یا نہیں۔

واضح رہے کہ جنگ اور تشدد زدہ ممالک اور علاقوں میں فوج کی جانب سے بھی مقامی خواتین اور بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات آتی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024