• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملتان: طالبہ کا پروفیسر اور ساتھی طالب علم پر ریپ کا الزام

شائع January 31, 2018

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ نے اپنے استاد اور ساتھی طالب علم پر مبینہ طور پر ریپ کرنے الزام عائد کردیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے والد کے ہمراہ مقامی تھانے میں اپنی شکایت درج کرائی۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) عمران جلیل کے مطابق متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ایک سال قبل وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا تھا تاہم انتظامیہ کسی قسم کی کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں: ’اغوا، ریپ اور قتل کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے‘

مبینہ زیادتی کی شکار طالبہ کے والد نے الزام عائد کیا کہ شعبہ سرائیکی کے پروفیسر اور ایک طالب علم نے طالبہ سے زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ پروفیسر نے انہیں اپنی بیوی سے ملوانے کے بہانے گھر بلایا تھا تاہم جب وہ پروفیسر کے گھر پہنچیں تو وہاں کوئی بھی نہیں تھا۔

متاثرہ لڑکی نے مزید کہا کہ پروفیسر اور ساتھی طالب علم نے ان سے زیادتی کرتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ریپ اور مردانگی

انہوں نے اپنی رپورٹ میں 6 افراد کو نامزد کیا اور الزام لگایا کہ ان تمام افراد نے ویڈیو کی بناء پر انہیں بلیک میل کیا ہے۔

ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ابتدائی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ایس پی نے متاثرہ لڑکی کو ملتان میں خواتین کے تحفظ کے لیے مرکوز سینٹر میں منتقل کردیا جہاں ان کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے گا اور انہیں قانونی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024