• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

متھیرا نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

شائع January 30, 2018

گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل متھیرا نے اپنی طلاق کی خبروں کی تردید کی تھی مگر اب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹس پر اس کی تصدیق کردی ہے۔

2013 میں ایک پنجابی گلوکار فلنٹ جے سے رشتہ ازدواج میں بندھنے والی متھیرا نے ڈان امیجز کو گزشتہ ہفتے انٹرویو میں شادی میں مسائل کا اعتراف تو کیا مگر ان کا کہنا تھا کہ طلاق کی خبریں غلط ہیں۔

مزید پڑھیں : متھیرا کون ہے؟

مگر اب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹس میں طلاق کا اعلان کیا اور سابق شوہر سے محبت کے ساتھ ساتھ رشتے پر پچھتاوے کا اظہار بھی کیا۔

انہوں اپنے سابق شوہر کو انسٹاگرام پر لکھا ' میں نے شادی برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی، یہ آسان نہیں تھا اور ہاں لوگ مجھے اس معاشرے میں غلط ہی سمجھیں گے کیونکہ یہاں خواتین پر ہی ہمیشہ الزام عائد کیا جاتا ہے، تو ہاں طلاق ہوچکی ہے، جس جہنم سے میں گزری ہوں وہ صرف میں ہی جانتی ہوں اور مجھے کسی کو اس سے آگاہ کرنے کی ضرورت نہیں، میں خود اپنی ذات اور بچے کو اس مشکل وقت میں سپورٹ کرتی رہی اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی، میں تم سے محبت کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی، چاہے تم مجھے محبت نہ کرو'۔

یہ بھی پڑھیں : !متھیرا کی خفیہ شادی

ان کا مزید کہنا تھا ' میں تم سے محبت کرتی رہوں گی مگر اب فاصلے سے، میں شکست خوردہ ہوں کیونکہ میں نے تمہیں فاتح رکھنے کو ترجیح دی، میری دعا ہے کہ تمہیں اچھا رشتہ اور زندگی ملے، میری عدم موجودگی تمہیں محسوس نہیں ہوگی، اپنی زندگی میں واپس لوٹ جاﺅں راک اسٹار، تمہارے پاس سب کچھ ہے، کم از کم ہم میں سے ایک تو خوابوں کی زندگی اور اچھا وقت گزار رہا ہے۔ تم کہتے تھے کہ میں تمہاری زندگی کا تاریک دور ہوں، اوکے، اللہ ہر جگہ موجود ہے اور میری خواہش ہے کہ تمہیں ہدایت ملے'۔

متھیرا کا مزید کہنا تھا 'میرا بیٹا میری زندگی ہے اور بس، میں اب محبت بھرے الفاظ پر مزید اعتبار نہیں کروں گی، میں ہار گئی فلنٹ، میں ہمیشہ کہتی تھی کہ میں تمہارے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی مگر آج تم نے مجھے کاٹ دیا اور میرے لیے کوئی آپشن نہیں چھوڑا۔ اب کوئی واپسی نہیں، اپنی آزادی پر مبارک ہو فلنٹ جے'۔

اپنی تیسری اور آخری پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا ' تم ایسے اجنبی تھے جو مجھے جانتے تھے، تم ایسے اجنبی تھے جسے میں زندگی بھر چاہتی رہوں گی مگر کبھی تمہاری زندگی میں واپس نہیں آﺅں گی، محبت کے لیے آخری اسٹیٹس، اب نئی لڑکی کے لیے تیار ہوجاﺅ، اب میں تمہاری سابقہ بیوی بن جاﺅں گی'۔

فلنٹ جے نے بھی فروی طور پر انسٹاگرام پر اپنا ردعمل ان الفاظ میں ظاہر کیا 'اور یہ میری سابق بیوی متھیرا کا میرے لیے پیغام ہے، میں اسے پڑھنے کے بعد ہنسنا نہیں چاہتا، ہر سکے اور کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں، خوش قسمتی سے میں لوگوں کو سوشل میڈیا پر جذباتی بیانات لکھ کر متاثر کرنے پر یقین نہیں رکھتا کیونکہ یہ میرے حق میں نہیں جاتا اور نہ ہی میں ہمدردی یا توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024