• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'2 سال تک ایک اسٹنٹ کی تیاری کرتا رہا'

شائع January 30, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

جب فلموں میں خطرناک اسٹنٹ خود کرنے کی بات ہو تو جن اداکاروں کا نام ذہن میں آتا ہے، ان میں سے ایک ہولی وڈ اسٹار ٹام کروز بھی ہیں جو اپنی ہر فلم میں جسمانی کرتب دکھانا پسند کرتے ہیں اور جان کو خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

ہولی وڈ کے اس معروف اداکار ایک بار پھر مشن امپاسبل کے نئے حصے میں واپس لوٹ رہے ہیں اور اس حوالے سے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے حیرت انگیز انکشافات بھی کیے۔

مزید پڑھیں : ٹام کروز کی ایکشن فلم مشن امپاسیبل جولائی میں ریلیز ہوگی

جیسا آپ کو معلوم ہوگا کہ اس فلم کو سیریز 22 سال ہوچکے ہیں اور اس دوران پانچ فلمیں سامنے آئی ہیں، جن میں مرکزی کردار ہمیشہ ٹام کروز نے ہی ادا کیا۔

فوٹو بشکریہ ٹام کروز انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ ٹام کروز انسٹاگرام پیج

اب چھٹی فلم مشن امباسبل : فال آﺅٹ، کے بارے میں ٹام کروز نے عندیہ دیا ہے کہ اس میں انہوں نے اپنے کیرئیر کے سب سے بڑے اسٹنٹ کیے ہیں اور یہ سب سے بڑی ایکشن فلم ثابت ہونے والی ہے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ فلم کے فضائی ہیلی کاپٹر سیکونس کے لیے وہ دو سال تک تیاری کرتے رہے، جس کے دوران انہوں نے متعدد فلموں میں ایسے مناظر دیکھے، ماہرین سے بات کی اور ہیلی کاپٹر اڑانے کا لائسنس حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم کے اسٹنٹ کے لیے کمپیوٹر گرافکس کی مدد نہیں لی گئی اور یہی وجہ ہے کہ ہیلی کاپٹر اسٹنٹ انتہائی خطرناک تھا، اسی لیے صرف ایک ملک میں ہمیں شوٹنگ کی اجازت مشکل سے مل سکی۔

ٹام کروز کا کہنا تھا کہ اس اسٹنٹ کے لیے فضائی کرتب کی خصوصی تربیت حاصل کی، جبکہ ہیلی کاپٹر کی پرواز انتہائی نیچے اور چٹانوں کے پاس تھی، جس سے بھی خطرہ تھا۔

فلم کے ایک سین میں ٹام کروز ہیلی کاپٹر سے رسے کے ذریعے فضاءمیں لٹک رہے ہوتے ہیں جس دوران وہ کافی اونچائی پر تھا اور یہ ان کی زندگی کا خطرناک ترین اسٹنٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ' جب ٹام کروز نے زندگی کو داﺅ پر لگادیا'

خیال رہے کہ فلم کی پروڈکشن گزشتہ سال اگست میں اس وقت روک دی گئی تھی جب اداکار ٹام کروز کو فلم کے سیٹ پر ایکشن سین کرتے ہوئے چوٹ لگ گئی تھی۔

اداکار کے اسٹنٹ کرنے کے دوران زخمی ہونے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک سے دوسری عمارت تک پہنچنے کے لیے جمپ لگاتے ہوئے ناکام ہوگئے تھے۔

فوٹو بشکریہ ٹام کروز انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ ٹام کروز انسٹاگرام پیج

ٹام کرور اکثر اپنی فلموں میں خطرناک اسٹنٹ کرچکے ہیں اور کئی مواقعوں پر تو ان کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی تھی۔

یہ فلم رواں سال 27 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024