• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

زینب قتل کیس میں گرفتار ہونے والے روحانی پیشوا کی ’خود کشی‘

شائع January 30, 2018

پنجاب کے ضلع قصور میں زینب قتل کیس میں تفتیش کے دوران گرفتاری کے بعد رہا کیے جانے والے روحانی پیشوا نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

قصور میں پیرو والا محلے میں صدر تھانے کی حدود میں روحانی پیشوا کی لاش ان کے مکان کے کمرے میں لگے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

مزید پڑھیں: شاہد مسعود کے دعوے اور پی اے ٹی کے دھرنے میں ایک ہی ہاتھ ملوث، رانا ثناءاللہ

روحانی پیشوا بابا شبیر عرف چنی پیر کے ماننے والوں کی جانب سے پولیس کو واقعے سے مطلع کیا گیا، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے روحانی پیشوا کے اہل خانہ کے مطابق پولیس نے دو ہفتے قبل بابا شبیر کو زینب قتل کیس کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

بابا شبیر کے بھتیجے محمد عمر نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے انہیں 10 روز تک حراست میں رکھے جانے، تفتیش اور ڈی این اے کے نمونے حاصل کیے جانے کے باعث بابا شبیر ذہنی طور پر بہت پریشان تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے سے قبل بابا شبیر نے وضو کیا اور ’میں سمجھا کہ شاید وہ ہمیشہ کی طرح عبادت کے لیے جارہے ہیں‘۔


یہ رپورٹ 30 جنوری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024