• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

موٹروے کے اوپر تعمیر کردہ حیران کن ائیرپورٹ

شائع January 29, 2018
— فوٹو بشکریہ airplane.freak انسٹاگرام پیج
— فوٹو بشکریہ airplane.freak انسٹاگرام پیج

روزانہ لاکھوں افراد فضائی سفر کرتے ہیں اور اکثر انہیں ائیرپورٹ پر اترنے کے بعد مطلوبہ مقام پر پہنچنے کے لیے گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔

مگر دنیا کا ایک انوکھا ائیرپورٹ ایسا بھی ہے جو مصروف موٹروے پر واقع ہے۔

جی ہاں ایسا عام طور پر دیکھنے میں نہیں آتا کہ آپ کسی موٹروے پر گاڑی چلا رہے ہوں اور دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ آپ کے سامنے اتر جائے۔

مزید پڑھیں : خون خشک کردینے والے دنیا کے 13 خطرناک ترین ائیرپورٹس

مگر ایسا جرمن شہر لائپزش میں روز دیکھنے میں آتا ہے جہاں جگہ کی اتنی تنگی ہے کہ ایک مصروف موٹروے پر ہی ائیرپورٹ بنا دیا گیا ہے۔

وہاں کسی بھی جگہ سے آنے والے طیاروں کو شمالی رن وے پر اترنا ہوتا ہے جو کہ ایک پر برج ہے جس کے نیچے ایک مصروف موٹروے موجود ہے۔

یہ ایک غیرمعمولی لینڈنگ ہوتی ہے مگر اس کی وجہ سے طیاروں کو موٹروے کے اوپر اترنے کا موقع ملتا ہے اور ساڑھے تین کلومیٹر کا اضافی رن وے جگہ کی تنگی کو دور کردیتا ہے۔

گزشتہ سال اس ائیرپورٹ پر 70 ہزار بار طیارے اترے یا روزانہ ہوئے جبکہ 23 لاکھ مسافروں کا اس ائیرپورٹ نے خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کے وہ 6 ممالک جو ائیرپورٹس سے محروم

ویسے بہت جلد یہ ایسا واحد ائیرپورٹ نہیں رہے گا کیونکہ ایمسٹرڈیم کے ائیرپورٹ کے چھٹے رن وے کو بھی اے فائیو نامی روڈ کے اوپر تعمیر کیا جارہا ہے، جہاں سے جہاز کو اترنے کے بعد ٹرمینل بلڈنگ تک پہنچنے کے لیے بیس منٹ درکار ہوں گے۔

اسی طرح جبرالٹر ائیرپورٹ بھی ہے مگر وہ کچھ مختلف ہے کیونکہ وہاں برج کا تکلف نہیں کیا گیا بلکہ چار لین کی سڑک رن وے پر سے گزرتی ہے اور وہاں ٹریفک کو پرواز سے قبل ٹریفک لائٹس سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024