• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سپریم کورٹ: اسماء قتل از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

شائع January 29, 2018 اپ ڈیٹ February 6, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مردان کی رہائشی اسماء کے ریپ کے بعد قتل سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کل بروز منگل (30 جنوری 2018) کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ نوٹس کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہوں گے۔

اس حوالے سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا پولیس اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

مزید پڑھیں: اسماء قتل کیس: سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا

خیال رہے کہ چیف جسٹس نے گزشتہ ہفتے جمعے کے روز اسماء کے قتل پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے پی کے سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

بعد ازاں آئی جی کے پی کے کی جانب سے ہفتے کے روز رپورٹ سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں جمع کرادی گئی تھی۔

یاد رہے کہ چار سالہ اسماء 14 جنوری 2018 کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی تھی بعد ازاں 15 جنوری کو اسماء کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک کی مقتولہ لڑکی کے اہل خانہ سے ملاقات، مدد کی یقین دہانی

تاہم 15 دن گزر جانے کے باوجود کے پی کے پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

18 جنوری 2018 کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مردان میں ریپ کے بعد قتل کی جانے والی مقتولہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024