• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

’گوادر منصوبے سے بلوچستان کی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے‘

شائع January 29, 2018

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) آج حقیقت بن رہا ہے، گوادر منصوبے سے بلوچستان ترقی کرے گا اور ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

گوادر میں پہلی بین الاقوامی گوادر ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا چین نے پاکستان کو پائیدار توانائی کے منصوبے دیئے ہیں اور فری زون گوادر بندرگاہ کا لازمی جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر ایکسپو کا انعقاد حکومت کا اہم اقدام ہے، سی پیک منصوبے کی بدولت گوادر فری زون، ایکسپریس وے و دیگر منصوبے آج حقیقت ہیں اور یہ منصوبے خطے میں خوشحالی کا باعث بنیں گے۔

مزید پڑھیں: ’سی پیک کے باعث پاکستان ایک خطہ، ایک سڑک منصوبے کا اہم ترین حصہ‘

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے دو اصولوں پر انحصار کرتے ہیں، پہلا اصول مالی استحکام اور دوسرا ماحولیاتی تبدیلی کا خیال رکھنا جبکہ اگر ہم ان دونوں اصولوں پر عمل کریں تو نہ صرف ہم پاکستان بلکہ خطے کی ضروریات کو بھی پورا کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لیے گیم چینجر ہے اور آج سی پیک کے خواب کی تعبیر ہو رہی ہے اور یہ آنے والی نسلوں کے لیے چینی صدر کی جانب سے تحفہ ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ خطے کے ممالک کو آپس میں منسلک کرتی ہے، گوادر فری زون بہترین منصوبہ ہے اور یہ نتائج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی خوشحالی کا باعث بنے گا جبکہ مجھے امید ہے کہ موجودہ حکومت کے گوادر سے متعلق منصوبے جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی میں پاکستان میں عام انتخابات ہورہے ہیں اور توقع ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت دوبارہ آئے گی لیکن عوام جسے بھی منتخب کریں ان منصوبوں سے متعلق یہی پالیسی جاری رہے گی۔

بلوچستان کو درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس صوبے کا مستقبل یہاں کی قیادت کے ہاتھ میں ہے، اگر آپ اپنے مسائل کا حل نہیں نکالیں گے تو یہ مسائل حل نہیں ہوں گے، وفاقی حکومت صرف آپ کی مدد کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے حوالے سے عالمی برادری کو زیادہ اندازے لگانے کی ضرورت نہیں، چین

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دنیا کی خوبصورت ترین ساحلی پٹی موجود ہے اور اس پٹی کو تمام خطرات سے بچانے کے لیے صوبائی حکومت کو کردار ادا کرنا پڑے گا اور اس میں وفاقی حکومت ان کے ساتھ ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا گوادر ایکسپو سے خطاب میں کہنا تھا کہ گوادر کو دنیا کا ماڈرن سٹی بنانے کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی اور ایسا شہر بنانا ہوگا جو آنے والی نسلوں کے لیے کارگر ثابت ہو۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024