• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

حاملہ خواتین صبح بہتر کیفیت کیلئے یہ ٹپس اپنائیں

شائع January 27, 2018

صبح کے وقت متلی ہونا، الٹی محسوس کرنا یا غنودگی میں رہنا حمل کے شروع کے عرصے میں ہونے والی علامات ہوتی ہیں۔

اس کیفیت کو انگریزی زبان میں مارننگ سکنس (morning sickness) کا نام دیا جاتا ہے۔

اور زیادہ تر خواتین کو حمل کے آغاز میں تین ماہ کے عرصے میں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیکن اس کیفیت سے پریشان نہ ہوں کیوں کہ یہ صحت کے لیے بالکل نارمل ہے، لیکن یقیناً بہت سی خواتین کے لیے یہ کیفیت برداشت کرنا مشکل ہوجاتی ہوگی۔

یہاں حمل کے آغاز کے 3 ماہ میں اس کیفیت سے بچنے کے لیے چند ٹپس دی جارہی ہیں، جنہیں اپنانے سے یقیناً حاملہ خواتین کو مارننگ سکنس کی پریشانی نہیں رہے گی۔

ادرک

ادرک کے عرق کا ایک چمچ اس کیفیت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ ادرک کی چائے بھی اس صورتحال میں کارآمد مانی جاتی ہے۔

پودینہ

پودینہ کے چند پتے کھالینے سے صبح سویرے تازگی کا احساس ہوتا ہے، جس سے متلی جیسی کیفیت ختم ہوجاتی ہے۔

لیموں کا شربت

لیموں کا شربت بھی پودینے کی طرح اس حالت میں مثبت مانا جاتا ہے، جو متلی کی کیفیت میں ویسے بھی کافی پیا جاتا ہے۔

ناریل کا پانی

ناریل کے پانی میں ویسے بھی وٹامنز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو حمل میں پینا اچھا ہی ہے۔

عرق گلاب اور دودھ

دودھ کے ایک گلاس میں عرق گلاب کے چند کترے شامل کرکے پینا متلی اور الٹی کی کیفیت کو بہتر کردیتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024