• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہریتھک، سیف علی خان کی بیٹی کو اپنی ہیروئن بنانے کے خواہاں

شائع January 26, 2018

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی خوبرو بیٹی سارہ علی خان ویسے تو ان دنوں اپنی پہلی فلم ’کیدرناتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم خبریں ہیں کہ انہوں نے پہلی فلم کی نمائش سے قبل ہی دوسری فلم سائن کرلی۔

سارہ علی خان کے حوالے سے دوسری فلم سائن کرنے سے بھی بڑی خبر یہ ہے کہ قریبا ان کی والد کے ہم عمر ہریتھک روشن آنے والی فلم میں انہیں اپنی ہیروئن بنانا چاہتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ ہریتھک روشن چاہتے ہیں کہ سارہ علی خان ان کے ساتھ بائیوگرافیکل فلم ’سپر تھرٹی‘ میں مرکزی کردار ادا کریں۔

ڈی این اے انڈیا نے ٹائمز آف انڈیا کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہریتھک روشن نے فلم ڈائریکٹر وکاس بہل کو کہا ہے کہ سارہ علی خان کو فلم کی ہیروئن کے طور پر کاسٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کی بیٹی کی پہلی فلم
ہریتھک روشن، سارہ علی کے والد سے 3 سال چھوٹے ہیں—فائل فوٹو: مڈ ڈے
ہریتھک روشن، سارہ علی کے والد سے 3 سال چھوٹے ہیں—فائل فوٹو: مڈ ڈے

اگرچہ تاحال ٹیم نے فلم کی ہیروئن کا حتمی اعلان نہیں کیا، تاہم اب خیال کیا جا رہا ہے کہ خوبرو سارہ علی خان کو ہریتھک کی ہیروئن بنایا جائے گا۔

اس سے قبل ’سپر تھرٹی‘ کے لیے کترینہ کیف اور ٹی وی اداکارہ مرونل ٹھاکر سمیت دیگر اداکاراؤں کے نام زیرگردش کرتے رہے، لیکن فلم کی ٹیم نے کسی بھی اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی تصدیق نہیں کی۔

اگر سارہ علی خان اس فلم کے لیے کاسٹ ہوجاتی ہیں تو وہ اپنے ہیرو سے 21 سال کم عمر ہوں گی، جب کہ وہ اپنے والد سے محض 3 سال چھوٹے اداکار کے ساتھ ایکشن میں دکھائیں دیں گی۔

سارہ علی خان ان دنوں اپنی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ہریتھک روشن ’ماہر ریاضیات‘ کے روپ میں

سارہ علی خان نے ’کیدر ناتھ‘ میں ایک زائر کا کردار ادا کیا ہے، جو ہمالیہ پہاڑوں کی تیرتھ یاترا پر جاتی ہیں، جہاں سیلاب آجاتا ہے، جب کہ سشانت سنگھ راجپوت نے ایک گائیڈڈ کا کردار ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ ’سپر 30‘ کے لیے صرف ہریتھک روشن کے ہیرو ہونے کی تصدیق کرکے فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

آئندہ برس جولائی میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں ہریتھک روشن ریاضی کے ماہر آنند کمار کا کردارادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی ریاضی میں مہارت رکھنے والے ہندوستانی استاد آنند کمار کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے 30 قابل لیکن غریب طلبہ کو انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جیسے بہترین ادارے کے داخلی امتحان کے لیے تیار کیا اور کامیاب ہوئے، وہ اس وقت اپنا تعلیمی پروگرام ’سُپر 30‘ چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہریتھک روشن کے طالب علم ڈھونڈنے کیلئے 15 ہزارنوجوانوں کا اوڈیشن

فلم میں ہریتھک روشن کے 30 ہونہار قابل طلبہ کی تلاش کا کام بھی جاری ہے، فلم میں طلبہ کا کردارادا کرنے کے لیے ٹیم نے دسمبر 2017 میں بھارت بھر کے 15 ہزار طلبہ کے اوڈیشن اور انٹرویوز کے بعد 78 طلبہ کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔

شارٹ لسٹ کیے گئے 78 طلبہ کو کئی ہفتوں تک ٹریننگ دیے جانے کے بعد ان میں سے 30 طلبہ کو منتخب کیا جائے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ’دنگل‘فلم میں عامر خان کی بیٹیوں کا کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم اور فاطمہ ثناء شیخ کو بھی کاسٹ کیا جائے گا، جب کہ 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چلر پارٹی‘ کے اداکاروں کو بھی کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024