• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

گوگل سرچ میں چھپی یہ خفیہ ٹرکس جانتے ہیں؟

شائع January 26, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو گوگل کے بغیر گزارہ ممکن ہی نہیں۔ کروڑوں افراد روزانہ اس سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے اندر کچھ چھپی چیزوں کو جان نہیں پاتے جن کا استعمال پرلطف تجربے سے کم نہیں ہوتا۔

اگر آپ ان سے واقف ہو تو اپنے دوستوں کو بہت زیادہ متاثر کرسکتے ہیں تو ایسی ہی گوگل ٹرکس کے بارے میں جانے جو اکثر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوتیں۔

اٹاری گیم کا مزہ لیں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

گوگل امیجز میں جائیں اور وہاں " Atari Breakout " ٹائپ کریں، وہاں سامنے آنے والی امیجز (تصاویر) بلاکس کی شکل میں تبدیل ہوجائیں گی اور آپ 1970 کی دہائی کی ایک کلاسیک گیم بریک آﺅٹ کا مزہ لے سکیں گے۔

سولیٹیر گیم

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر آپ گوگل پر جاکر ' solitaire ' سرچ کریں تو آپ اس ونڈوز کی مقبول کارڈ گیم کا مزہ لے سکتے ہیں۔

ایک ہی لفظ کی تکرار

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر آپ گوگل پر " recursion " کو سرچ کریں تو آپ ایسے چکر میں الجھ جائیں گے جو ختم نہیں ہوگا۔ جیسا آپ کو معلوم ہی ہے کہ recursion کا مطلب دہرانا یا تکرار ہے تو گوگل آپ کے سامنے یہ آپشن بار بار رکھتا رہے گا " did you mean recursion? "۔ یہ ان افراد کے لیے پرلطف تجربہ ثابت ہوتا ہے جو اپنے دوستوں کو اس چکر میں پھنسا دیتے ہیں۔

ٹک ٹاک ٹو

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر گوگل سرچ پر ' tic tac toe ' کریں تو آپ اس کی بھی بازی اپنے کسی دوست یا خود گوگل کے مقابلے میں کھیل سکتے ہیں۔

ٹاس کریں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر کوئی فیصلہ کرنے میں مشکل ہو تو بھی گوگل سے مدد لیں، سرچ پر جاکر ' flip a coin ' مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

سرچ پیج کو غائب کریں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر آپ گوگل پر " zerg rush " ٹائپ کریں تو لفظ o اوپر سے نمودار ہوتا ہے اور پورے پیج پر موجود سرچ پیجز کو کھا جاتا ہے اور وہاں سادہ یا بلینک پیج ہی باقی بچتا ہے۔

رول اے ڈائی

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسی طرح آپ ' roll a die ' کا جادو بھی آزما سکتے ہیں۔

گوگل پیج کو ٹیڑھا کریں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر آپ گوگل پر " askew " لکھ کر سرچ کریں تو آپ کا پیج ہلکا سا ٹیڑھا ہوجائے گا۔

جانوروں کی آوازیں سنیں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

گوگل پر جاکر ' what sound does a dog make ' کریں تو آپ کو اس کے بھونکنے کی آواز سننے کو ملے گی، یہ کام گائے، بطخ اور چند دیگر جانوروں کے ساتھ بھی کیا جاسکتا ہے۔

کھمبا لائیں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر تو آپ گوگل پر جاکر ' Festivus ' سرچ کریں تو بائیں جانب ایک کھمبا یا پول نمودار ہوجائے گا۔

سوال جواب کا کھیل کھیلیں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر تو آپ گوگل پر جاکر ' fun facts ' سرچ کریں تو آپ کے سامنے سوالات اور جوابات آنا شروع ہوجائیں گے، جنھیں آپ پیج کے دائیں جانب سے ریفریش کرسکتے ہیں۔

گوگل کی ابتدائی شکل دیکھیں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آپ گوگل پر جاکر ' Google in 1998 ' سرچ کریں تو وہ پیج اس ڈیزائن میں ڈھل جائے گا جو اس کی آغاز میں تھا۔

سپرماریو

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

گوگل سرچ پر جاکر ' Super Mario Bros ' لکھیں تو دائیں جانب گیم کی مختلف تصاویر کے نیچے ویسا کوائن کا ڈبہ بنا ہوگا جو گیم میں ہوتا ہے، اسے ماﺅس سے کلک کرنے پر گیم جیسی آواز آئے گی۔

سپر سونک

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسی طرح ' Sonic the Hedgehog ' سرچ کریں تو تصاویر کے نیچے اس گیم کا کردار بنا آجائے گا جسے ماﺅس سے حرکت دی جاسکتی ہے۔

پیک مین

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر گوگل پر ' Pacman ' سرچ کیا جائے تو آپ اس گیم سے بھی وہاں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

فیجیٹ اسپنر

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر تو آپ کو گزشتہ سال کے مقبول ترین کھلونے سے کھیلنا پسند ہے تو گوگل سرچ پر ' spinner ' سرچ کریں اور اس کا لطف لیں۔

انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی گیم

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر تو کمپیوٹر یا فون پر انٹرنیٹ نہیں چل رہا تو گوگل سرچ کرنے پر آپ کے سامنے انٹرنیٹ کنکشن نہ ہونے کا ایرر آجائے گا، جس کے اوپر ایک چھوٹا سے ڈائنا سور ہوگا جس کو کھیلنا آپ بخوبی جانتے ہوں گے۔

ڈو اے بیرل رول ٹرک

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

گوگل کے سرچ پیج پر جائیں اور وہاں " do a barrel roll " ٹائپ کردیں اور پھر جادو دیکھیں کہ آپ کا پیج کس طرح دو بار گھومتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024