• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

'پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا مقصود بے گناہ تھا'

شائع January 25, 2018

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے رواں ہفتے شارع فیصل پر شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث مبینہ ملزمان کے خلاف پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے مقصود کا بے گناہ قرار دے دیا۔

وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'میں نے جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے کی ہدایت کی ہے، مقصود کے جاں بحق ہونے کی تحقیقاتی کرائیں گے اور مقصود کے اہل خانہ کو ہر سطح پر مطمئن کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کے بعد ایک واقعہ تواتر کے ساتھ ہو رہا ہے، پولیس جان بوجھ کر ایسے کام نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: کراچی: شارع فیصل پر لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ حکومت کسی کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے 20 جنوری کو کراچی کے علاقے شارع فیصل پر شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث مبینہ ملزمان پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے جبکہ ایک راہ ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا محمد مقصود پولیس کی جانب سے کی گئی گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں تاجر کے علاوہ تین ڈاکو ہلاک

بعد ازاں انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کی شارع فیصل پر سفید کرولا گینگ کے خلاف اچھی کارکردگی پر پولیس پارٹی کو شاباش دی۔

انہوں نے شارع فیصل پولیس مقابلے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرنے پر دو لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024