• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ٹی وی پر پابندی کے بعد عامر لیاقت نے اپنی نیوز ویب سائٹ لانچ کردی

شائع January 23, 2018

عدالت کی جانب سے تاحکم ثانی کسی بھی چینل پر پروگرام کرنے اور تجزیہ دینے سے روکے جانے کے تقریباً ایک ماہ بعد ہی سابق وزیر اور معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین نے اپنے نام سے نیوز ویب سائٹ لانچ کردی۔

اردو زبان میں عامر لیاقت حسین نیوز (alhnews.com) چند روز قبل لانچ کی گئی، جس میں خبروں کی کئی کیٹیگریز شامل ہیں۔

ویب سائٹ پر متنازع اینکر کے لکھے گئے کالم اور ویڈیو کمنٹریاں بھی شامل ہیں، جبکہ عامر لیاقت کی بچپن اور فیملی تصاویر کو بھی سائٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

عامر لیاقت حسین نے ویڈیو میں ویب سائٹ لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آواز پر ایک لاکھ بار پابندی لگادی جائے، تصویر دکھانے سے منع کردیا جائے حتیٰ کہ کسی بھی پروگرام میں تجزیے پر بھی پابندی لگادی جائے، پانی اپنا راستہ بنا لیتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک نیوز اور تفریحی سائٹ ہے، یہ میری ویب سائٹ ہے جہاں میں جو بھی کہنا چاہوں آزادی سے کہہ سکتا ہوں۔‘

حیران کن طور پر عامر لیاقت کے ٹویٹر پیج پر ویب سائٹ کا یو آر ایل aamirliaquat.com درج ہے، تاہم ویب سائٹ لنک پر کلک کرنے کی صورت میں پاکستان میں اس پر پابندی کا پیغام سامنے آتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تاحکم ثانی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کسی بھی چینل پر پروگرام کرنے اور تجزیہ دینے سے روکنے کا حکم دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024