• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

قاری کے تشدد سے بچے کی ہلاکت: مبینہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ

شائع January 23, 2018 اپ ڈیٹ January 29, 2018

کراچی میں رواں ہفتے ایک مدرسے کے استاد کے ہاتھوں تشدد سے بچے کی ہلاکت کے واقعے پر ضلعی و سیشن عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

خیال رہے کہ 21 جنوری کو بن قاسم ٹاؤن میں واقع ایک مدرسے کے استاد قاری نجم الدین نے 8 سالہ بچے کو مبینہ طور پر تشدد کو نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: قاری کے ’تشدد سے بچے کی ہلاکت‘: والدین نے معاف کردیا

قتل ہونے والے 8 سالہ حسین کے والدین نے گزشتہ روز مدرسے کے استاد کو معاف کرتے ہوئے بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

معافی کے باوجود پولیس نے ملزم کے خلاف ریاست کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: استاد اور شاگرد کا احترام اور شفقت سے بھرپور رشتہ اب تاریخ بن گیا

واضح رہے کہ فروری 2017 میں صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے قانون کے مطابق سندھ میں ’جسمانی سزا‘ دینے کی ممانعت ہے۔

مذکورہ قانون بچوں کو تعلیمی اداروں میں کسی بھی طرح کے جسمانی تشدد اور اذیت سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Jan 23, 2018 07:01pm
Alas! indifferent attitude of callous parents

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024