• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق: ’ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جو الجھن پیدا کرے‘

شائع January 23, 2018

سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ ایساحکم نہیں دینا چاہتے جو بہتری کی بجائے الجھن پیدا کرے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) پراجیکٹس نادرا، سیکریٹری الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی) بابر یعقوب فتح محمد اور پاکستان تحریک انصاف کے وکیل انور منصور پیش ہوئے۔

خیال رہے کہ بیرون ملک مقیم مختلف پاکستانیوں اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کا حق دینے سے متعلق درخواست دائر کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سمندر پارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق: پی ٹی آئی کی فریق بننے کی درخواست مسترد

سماعت کے دوران وکیل انور منصور نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو موبائل اور کمپیوٹر کے ذریعے ووٹ کی سہولت دی جاسکتی ہے۔

جس پر سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینا ہی ہمارے لیے خوشی کی بات ہے, دسمبر 2017 میں ہمارے پاس یہ تجاویز آئیں تھی، نادرا نے ان تجاویز پر عمل کے لیے 4 ماہ کا وقت مانگا تھا، ۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لودھراں کے ضمنی انتخبات آنے والے ہیں، ان انتخبات میں اس طریقہ کار کو کیوں نہیں اپناتے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں طریقہ کار کے استعمال کا مقصد نتائج کا جائزہ لینا ہے۔

چیف جسٹس نے ڈی جی پراجیکٹس نادرا سے استفسار کیا کہ بتائیں گھر بیٹھ کر ووٹ دینا کس حد تک محفوظ ہوگا۔

جس پر ڈی جی پراجیکٹس نادر نے عدالت کو بتایا کہ اس کے لیے باقائدہ سسٹم بنانا ہوگا جبکہ الیکشن کمیشن سے اجازت کے بعد 4 ماہ کا وقت درکار ہوگا، فوری طور پر ضمنی انتخابات میں سسٹم کا استعمال ممکن نہیں ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہی تو ٹیسٹ ہےجہاں نادرا نے اپنی کارکردگی دکھانی ہے، اگر سافٹ ویئر بنانے میں 4 ماہ لگتے ہیں تو پھر میں نہ سمجھوں۔

جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر کوئی شبہ نہیں، نادرا کو ڈیمو دینے کے بجائے سافٹ ویئر بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں آج بڑے بڑے لوگ بیٹھے ہیں، ان کے فرائض میں بھی یہ شامل تھا، میرے خیال میں اس پراجیکٹ کےلیے 100 کروڑ روپے کا خرچہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے عدالت سے رجوع

جس پر ڈی جی پراجیکٹس نادرا کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر تشکیل دینے پر 150 کروڑ روپے کا خرچہ ہوگا۔

بعد ازاں عدالت نے بدھ 24 جنوری کو نادرا کو پریزنٹیشن دینے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024