• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

طالب علم کی فائرنگ سے نجی کالج کا پرنسپل ہلاک

شائع January 22, 2018

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع چار سدہ کی تحصیل شب قدر میں ایک نجی کالج کے طالب علم نے فائرنگ کرکے پرنسپل کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق ضلع شب قدر میں قائم ایک نجی کالج کے بارہویں جماعت کے طالب علم فہیم نے درس گاہ کے پرنسپل سریر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، انہیں 6 گولیاں لگی تھی۔

واقعے کے حوالے سے مقامی پولیس نے بتایا کہ پرنسپل نے ایک روز قبل طالب علم سے کالج میں 3 روز تک غیر حاضری کے حوالے سے سوال کیا تھا اور برہمی کا اظہار کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ فہیم دوسرے دن اپنے ہمراہ ایک پستول کالج لایا اور پرنسپل کو قتل کردیا۔

شب قدر پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی پی او چار سدہ ظہور آفریدی نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024