• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

وہ فلم جس نے دنگل کی کمائی کا ریکارڈ توڑ دیا

شائع January 21, 2018

عامر خان کی فلم دنگل نے گزشتہ سال چین میں ریکارڈ توڑ بزنس کرکے سب سے زیادہ کمانے والی بولی وڈ فلم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا۔

مگر لگتا ہے کہ اب دنگل کے ریکارڈ کو ایک اور فلم کے ہاتھوں خطرے کا سامنا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نئی فلم بھی عامر خان کی ہے، تاہم اس میں ان کا کردار ثانوی ہے جبکہ مرکزی کردار زائرہ وسیم نے ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں : کیا ’سیکرٹ سپراسٹار‘ چین میں ’دنگل‘ کا ریکارڈ توڑ پائے گی؟

فلم سیکرٹ سپراسٹار جمعے کو چین میں ریلیز کی گئی تھی اور اس نے محض دو دن میں سو کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کمالیے ہیں۔

اس کے پہلے روز کی آمدنی ہی دنگل سمیت کسی بھی بولی وڈ فلم سے زیادہ ثابت ہوئی اور ایسا لگتا ہے کہ سیکرٹ سپراسٹار آنے والے دنوں میں دنگل کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ سکتی ہے جو کہ 1100 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ تھا۔

سیکرٹ سپراسٹار نے پہلے روز 6.86 ملین جبکہ دوسرے روز 10.45 ملین ڈالرز کمائے اور یہ مجموعی طور پر 110.52 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

اس بات کی تصدیق بھارتی باکس آفس کے اعدادوشمار سامنے لانے والے ترن ادریش نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں کی۔

یہ بھی پڑھیں : 2 ہزار کروڑ روپے کمانے والی پہلی بولی وڈ فلم

عامر خان گزشتہ سال دنگل کی کامیابی کے بعد چین میں سپراسٹار بن چکے ہیں جبکہ ان کی دیگر فلمیں تھری ایڈیٹس اور پی کے بھی وہاں کامیاب ثابت ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ اس نئی فلم کی کہانی ایک مسلم لڑکی کے گلوکارہ بننے کے گرد گھومتی ہے اور بھارت میں یہ فلم سو کروڑ روپے کمانے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024