• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

بلوچستان: 801 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ

شائع January 21, 2018

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں 8 سو سے زائد غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلہ نیشنل الیکشن پلان کے تحت لیا گیا جس کے تحت تمام این جی اوز کو تجدید رجسٹریشن کی ہدایت کی تھی تاہم مذکورہ 801 این جی اوز مقررہ وقت میں تجدید رجسٹریشن کرانے میں ناکام رہی۔

واضح رہے کہ مارچ 2017 کو بھی بلوچستان حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 3 ہزار 250 این جی اوز کی رجسٹریشن جانچ پڑتال کے عمل کے دوران ان کی دستاویزات چیک کرنے کے بعد منسوخ کی تھی۔

یہ پڑھیں: 350 'گھوسٹ این جی اوز' کی رجسٹریشن منسوخ

اس سلسلے میں تمام مقامی اخبارات میں اشتہارا ت کے ذریعے مطلع بھی کیا گیا تھا کہ بلوچستان میں موجود تمام این جی اوز اپنی رجسٹریشن کی تجدید کرائیں۔

ذرائع کے مطابق ‘ایک ہزار 204 این جی اوز میں سے 403 نے اپنی تجدید رجسٹریشن کے لیے ضروری کاغذات جمع کرائے اور انہیں سرٹیفیکٹ جاری کردیئے گئے جبکہ 801 این اجی اوز اس عمل میں غیر حاضر رہی ہیں جن کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی’۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف این جی اوز کو کام کی اجازت نہیں دیں گے، نثار

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ 183 نئی این جی اوز نے رجسٹریشن بھی کرائی ہے جس کے بعد بلوچستان میں این جی اوز کی کل تعداد 586 ہو گئی ہے۔

محکمہ اسمال انڈسٹریز کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ منسوخ کی گئی 801 این جی اوز کی رجسٹریشن کو دوبارہ بحال نہیں کیا جائے گا تاہم این جی اوز پرانے یا نئے نام سے دوبارہ رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔


یہ خبر 21 جنوری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024