• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

’پاکستان کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے، ایئر چیف

شائع January 21, 2018

کراچی: چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن اس کے خلاف سازشیں کررہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہیں گے۔

پی اے ایف میوزیم میں 1973 کی عرب اسرائیل جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور ستار علوی (ریٹائرڈ) کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن یکجا ہو کر اس کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن اللہ کے نام پر بننے والی اس نظریاتی ریاست پر کوئی بری نظر ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا۔

ایئر کموڈور ستار علوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1974 میں ستار علوی نے شامی ایئرفورس کی جانب سے ایم ای جی-21 سے اسرائیلی فضائیہ کے میراج طیارے کو مار گرایا تھا اور تاریخ میں ایسا نادر کارنامہ انجام دینے والے واحد پائلٹ ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی ڈرون نے حدود کی خلاف ورزی کی تو مار گرائیں گے، ایئر چیف

انہوں نے کہا کہ ستار علوی کے اس جرات مندانہ عمل پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا اور شامی حکومت کی جانب سے وسام فارس اور وسام شجاعت کے اعزازات بھی دیے گئے۔

ستار علوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہادر پائلٹ نے نہ صرف پاک فضائیہ کا نام روشن کیا بلکہ وہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔

اس موقع پر ستار علی کی جانب سے مقتول اسرائیلی کپتان کپٹن لوئٹز کا فلائنگ سوٹ پی اے ایف میوزیم کے حوالے کیا گیا۔

سہیل امان نے مقتول اسرائیلی پائلٹ کے فلائنگ سوٹ کو جنگی ٹرافی کہتے ہوئے اسے میوزیم کے تاریخی محفوظ شدہ سامان میں ایک قابل قدر اضافہ قرار دیا۔

اپنے خطاب میں ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضایئہ مادر وطن کا تحفظ یقینی بنائے گی اور قوم کے ساتھ مل کر انشاء اللہ دشمن کے عزائم خاک میں ملا دے گی۔

ایئر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور اس نے ہمیشہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ملک کا دفاع کیا ہے۔

اس موقع پر ایئر چیف سہیل امان نے ریٹائرڈ گروپ کیپٹن سید مسعود اختر حسینی کے فن پاروں کی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ دنیا کے معروف ہوا باز پینٹنرز نے اپنے فن پاروں سے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کے تحفظ کے لیے اپنی کوششوں کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید مسعود اختر حسینی کی جانب سے پاک فضائیہ کی پیش کردہ تاریخ آئندہ نسلوں کے لیے حوصلہ افرائی کا باعث بنے گی۔

خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے بین الاقوامی سطح پر ہوا بازی کے مصور کی جانب سے 300 سے زائد بنائے گئے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جسے 23 جنوری سے عوام کے کھول دیا جائے گا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ قوم کو تاریخ اور ہمارے قومی ہیرو کی لازوال قربانیوں کے بارے میں معلوم ہونا ضروری ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں اس بارے میں آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی پہلی کثیرالقومی انسداد دہشت گردی فضائی مشقیں مکمل

انہوں نے کہا کہ 1967 اور 1973 میں عرب اسرائیل جنگ میں پاک فضائیہ نے بہادری سے حصہ لیا اور یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ایئر کموڈر ستار علوی نے بہادری سے لڑتے ہوئے اسرائیلی فضائیہ کے جہاز کو مار گرایا۔

انہوں نے پاکستان کی عظیم تاریخ کا حصہ بننے پر سید مسعود اختر حسینی نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ پورے ملک اور آئندہ نسلوں کے لیے خدمات انجام دی ہیں اور ان کی مصوری کے ذریعے ہم تاریخ کو بہتر انداز میں دیکھ سکتے ہیں۔


یہ خبر 21 جنوری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024