• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’پدماوت‘ میں گرافکس کا استعمال، دپیکا کی کمر چھپا دی گئی

شائع January 20, 2018
فلم ’پدماوت‘ 25 جنوری کو ریلیز ہوگی —۔
فلم ’پدماوت‘ 25 جنوری کو ریلیز ہوگی —۔

بولی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ کو ہندوستانی سینسر بورڈ نے ریلیز کی اجازت تو دی، لیکن اب ناظرین کو اس فلم میں پہلے کے مقابلے متعدد تبدیلیاں نظر آئیں گی، جن میں سے کچھ تبدیلیاں فلم کے گانے ’گھومر‘ میں کی گئی ہیں۔

فلم ’پدماوت‘ کا گانا گھومر گزشتہ سال ریلیز کیا گیا تھا، جس میں دپیکا پڈوکون عروسی جوڑے میں رقص کرتی نظر آئیں، جبکہ شاہد کپور بھی چند سینز میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں: ’پدماوتی‘ کا گانا ’گھومر‘ ریلیز

خیال رہے کہ گھومر ایک خاص انداز کا رقص ہے جسے راجپوت خواتین خوشی کے مواقع پر کرتی ہیں، اس کے علاوہ یہ ڈانس راجپوت کی نئی دلہن اس وقت بھی کرتی ہے جب وہ اپنے سسرال پہلی مرتبہ جاتی ہے۔

کمپیوٹر گرافکس کی مدد سے گانے میں دپیکا کی کمر چھپائی گئی —۔
کمپیوٹر گرافکس کی مدد سے گانے میں دپیکا کی کمر چھپائی گئی —۔

گھومر ’گھومنے‘ کے الفاظ سے نکلا ہے، اس ڈانس میں سب سے زیادہ مشکل اور اہم کام گھومنا ہی ہے۔

تاہم ہندوستانی انتہا پسند تنظیم نے اس گانے میں دپیکا پڈوکون کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے فلم میں رانی پدمنی کا کردار ادا کیا جبکہ ان کی رانی ایسا لباس پہن کر کبھی بھی رقص نہیں کرتی جس میں ان کی کمر نظر آرہی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون کا ’گھومر‘ پر ایک بار پھر ڈانس

جس کے بعد سینسر بورڈ نے فلم کو ریلیز کی اجازت دینے کے لیے ہدایت کار سے گانے میں دپیکا کی کمر چھپانے کا مطالبہ کیا۔

اور اب اس گانے کا نیا ورژن ریلیز کردیا گیا ہے جس میں دپیکا پڈوکون کی کمر کمپیوٹر گرافکس کی مدد سے چھپا دی گئی ہے۔

اس گانے کی شوٹنگ کے حوالے سے دپیکا پڈوکون کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’یہ اب تک کا سب سے مشکل ڈانس رہا ہوگا جو سنجے سر اور میں نے ایک ساتھ شوٹ کیا، پدماوتی کی شوٹنگ کا آغاز اس ہی گانے کے ساتھ ہوا تھا، اور میں وہ دن کبھی نہیں بھولوں گی، اس دن شوٹنگ کا آغاز کرتے ہی مجھے ایسا لگا جیسے پدماوتی کی روح میرے اندر داخل ہوگئی ہے اور یہ جذبات شاید طویل عرصے تک میرے ساتھ رہیں گے‘۔

خیال رہے کہ فلم ’پدماوت‘ کو آخر کار رواں ماہ 25 تاریخ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پدماوتی‘ کے ٹریلر اور ’گھومر‘ کی کامیابی پر دپیکا کی پارٹی

فلم ’پدماوت‘ جس کا نام پہلے ’پدماوتی‘ رکھا گیا تھا چتور گڑھ کی رانی پدمنی کی کہانی ہے جن کی خوبصورتی کی چرچا سن کر ظالم بادشاہ علاؤالدین خلجی ان کا دیوانہ ہوجاتا ہے، اور انہیں حاصل کرنے کے لیے چتور گڑھ پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر راجا راول رتن سنگھ کو بھی مروا دیتا ہے۔

اس فلم میں دپیکا پڈوکون رانی پدمنی، شاہد کپور راجا راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

گھومر گانے کا پرانا ورژن اب بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024