• KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:01pm
  • LHR: Asr 3:40pm Maghrib 5:18pm
  • ISB: Asr 3:40pm Maghrib 5:18pm
  • KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:01pm
  • LHR: Asr 3:40pm Maghrib 5:18pm
  • ISB: Asr 3:40pm Maghrib 5:18pm

مجھے میری خدمت کا درست صلہ نہیں دیا گیا، نواز شریف

شائع January 20, 2018

ہری پور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں عوام کے لیے کی گئی ان کی خدمت کا درست صلہ نہیں دیا گیا اور وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے ہمیشہ منفی طریقے سے گالیوں کی سیاست کی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں ’لاڈلے‘ کی حکومت ہے لیکن ہری پور میں ترقیاتی کام اور صوبے میں بجلی کے منصوبے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لگائے۔

سابق وزیراعظم نے سوال کیا کہ ان کے سیاسی مخالفین بتائیں کے انہوں نے ملک کے لیے کتنا کام کیا؟

مزید دیکھیں: اگلے وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ آئی جی، چیف سیکریٹری اور اعلیٰ عہدوں پر فائز حکومتی افسران کو جیلوں میں بھیجنے کی دھمکی دینے والے ایک دن خود جیل میں ہوں گے۔

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کی زیرِ انتظام ہونے والے جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام نے دھرنے والوں کو ان کی اوقات دکھا دی، نواز شریف کے جلسے میں عوام کا جمِ غفیر ہوتا ہے لیکن مخالفین کے جلسوں میں خالی کرسیوں کا جمِ غفیر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے کرپشن نہیں کی اور ہمیشہ عوام کے پیسے کو عوام کا پیسہ سمجھا تو پاناما پر فیصلہ دینے والوں کو اپنا فیصلے کو بدلنا ہوگا۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کو گھر فراہم کرنے کی ذمہ داری وہ خود لیں گے، اور لوگوں کو آسان ماہانا اقساط پر گھر فراہم کرنے کی اسکیم متعارف کرائیں گے جس کی مدد سے عوام آئندہ 10 برس کے اندر اپنے گھر کے مالک بن جائیں گے۔

سازشیوں کی بٹیلین عوام سے شکست کھا گئی، مریم نواز

نواز شریف کی صاحبزادی کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی مخالفت میں اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد میں ہونے والا جلسہ ناکام ہوگیا۔

ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں سازشیوں کی پوری بٹیلین جمع ہوئی جو عوام سے شکست کھاگئی اور ان کا جلسہ ناکام ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے ہر انتخابات میں نواز شریف کو پہلے سے بڑھ کر ووٹ دیے کیونکہ انہوں نے اپنی عوام کی خدمت کی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی نواز شریف سے محبت چند روز کی نہیں بلکہ برسوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: ’مریم نواز 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لیں گی‘

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفین نواز شریف کو کسی بھی محاذ پر شکست نہیں دے سکے، نہ استعفیٰ لے سکے اور نہ ہی قبل ازوقت انتخابات کراسکے۔

مریم نواز نے کہا کہ جب نواز شریف ملک میں ترقیاتی منصوبے لگارہے تھے، پاک چین اقتصادری راہداری (سی پیک) بنا رہا تھا تو اس وقت مخالفین کنٹینرز پر چڑھ کر گالیان نکال رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کو نظر آرہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی عوام مسلم لیگ (ن) کو ہی منتخب کرے گی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوازشریف کے مخالفین کا نام لو تو دھاندلی کا رونہ دھونا یاد آتا ہے، جو لوگ ناکام ہوگئے ہیں انہوں نے پارلیمنٹ کو گالی دے کر اپنی ناکامی کا بدلہ لیا۔

مریم نواز نے سوال کیا کہ یہ کیسی نااہلی ہے کہ جس میں اقامہ کے سزا وار عوام سے محبتیں سمیٹ رہے ہیں جبکہ اقامہ اور پاناما کا شور مچانے والے خالی کرسیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

fool n stupıd man Jan 20, 2018 08:09pm
آپ کا وقت چلا گیا - آپ انتظام نہیں کرسکتےآپ انتظامی طور پر کمزور ہیں - بلوچستان میں کیا ہوا؟ آپ خیبر پختونخواہ کو کیوں ھدف کرتے ہو-ہزارا کے علاوہ، آپ کی پارٹی خیبر پختونخواہ میں بہت کمزور ہے
KHAN Jan 21, 2018 12:03am
میرے خیال میں نواز شریف کو ایک اور بابائے قوم بنا دینا چاہیے! اس نے تو حد ہی کردی۔۔۔
عمران Jan 21, 2018 03:20am
یہ صلہ کافی نہیں کہ آپ پورے پاکستان سے پوچھ رہے ہیں کہ "مجھے کیوں نکلا" ورنہ گر لٹکے ہوئے آدمی کے منہ سے آواز بھی نہیں آتی-

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025