• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

کیا ’سیکرٹ سپراسٹار‘ چین میں ’دنگل‘ کا ریکارڈ توڑ پائے گی؟

شائع January 20, 2018

بولی وڈ اداکار عامر خان جن کو مسٹر پرفیکٹشنسٹ بھی کہا جاتا ہے، چین میں اپنی ایک اور فلم کے ساتھ بڑے کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق چین میں فلم ’سیکرٹ سپراسٹار‘ کی باکس آفس پر ہونے والی کمائی کا حصہ عامر خان اور ان کی پروڈکشن کمپنی عامر خان پروڈکشن کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔

عامر خان اس وقت چین میں اپنی فلم ’سیکرٹ سپراسٹار‘ کی تشہیر کے لیے بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ’سیکریٹ سُپراسٹار، دنگل سے بڑی فلم ہوگی‘

فلم ’سیکرٹ سپراسٹار‘ رواں سال 19 تاریخ کو چین کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عامر خان کی فلمز ’دھوم 3‘، ’پی کے‘ اور ’دنگل‘ بھی چین میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں۔

اس دوران پی کے اور دھوم 3 کو تو چین کے ڈسٹریبیوٹرز کو فروخت کیا گیا تھا، تاہم دنگل جس نے چین کے باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کی اس کی کمائی کا شیئر عامر خان کی پروڈکشن کمپنی کو بھی ملا۔

یہ بھی پڑھیں: ’دنگل‘ چین میں اتنی کامیاب کیوں ہوئی؟

رپورٹس کے مطابق عامر خان کی کمپنی کو فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کی کمائی کا 25 فیصد حصہ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے چین 872 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا تھا، اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ سیکرٹ سپراسٹار اس سے زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب رہے گی۔

فلم کی کہانی ایک کم عمر مسلم لڑکی کے گلوکارہ بننے کے ارد گرد گھومتی ہے۔

عامر خان اس وقت اپنی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024