• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی: شارع فیصل پر لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

شائع January 20, 2018

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث مبینہ ملزمان پولیس مقابلے کے بعد گرفتار جبکہ ایک دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ملزمان شارع فیصل پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے اور اپنا ہدف ایئر پورٹ سے واپس آنے والے شہریوں کو بناتے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب بھی ایئرپورٹ کے قریب گرفتار ملزمان نے لوٹ مار کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرؤف، بابر اور علی کے نام سے کی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ملزم کا نام محمد مقصود ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں تاجر کے علاوہ تین ڈاکو ہلاک

انہوں نے بتایا کہ معمول کے گشت پر موجود اہلکاروں نے صبح مشتبہ گاڑی کو روکا تو گاڑی میں سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی تھی جس کے بعد پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں چاروں مبینہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان پولیس کے یونیفارم میں شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے جبکہ زخمی ملزمان میں سے بھی 2 نے پولیس کی یونیفارم پہنی ہوئی ہے۔

انہون نے مزید کہا کہ تمام زخمی ملزمان کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔

بعد ازاں انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کی شارع فیصل پر سفید کرولا گینگ کے خلاف اچھی کارکردگی پر پولیس پارٹی کو شاباش دی۔

انہوں نے شارع فیصل پولیس مقابلے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرنے پر دو لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ کے کاروباری مرکز کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔

شہریوں سے لوٹ میں ملوث افراد کو پکڑ کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر وقت سرگرم رہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: کراچی میں دن دیہاڑے شہری سے لوٹ مار

خیال رہے کہ رواں ماہ 7 جنوری کو کراچی میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران پولیس اورمبینہ ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے 3 ڈاکووں کے علاوہ ایک تاجر کو بھی ہلاک کردیا گیا۔

اس سے قبل گلستان جوہر میں ایک شہری نے مبینہ طور پر انھیں لوٹنے کے بعد فرار ہونے والے دو مبینہ ڈاکووں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مریم نادر نامی ایک لڑکی نے ڈاکووں پرگاڑی چڑھا کر بہادری کی مثال قائم کی تھی۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے مریم نادر کواعزازی شیلڈپیش کرکے خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024