• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

معروف کالم نویس اور ڈرامہ نگار منو بھائی انتقال کرگئے

شائع January 19, 2018

ملک کے معروف کالم نویس، مصنف اور ڈرامہ نگار منو بھائی طویل علالت کے بعد 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق منو بھائی گزشتہ کچھ عرصے سے علالت کے باعث لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

منو بھائی کی نماز جنازہ جمعہ (19 جنوری) کو بعد نماز عصر لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: معروف شیف زبیدہ طارق انتقال کر گئیں

1933 میں پنجاب کے شہر وزیرآباد میں پیدا ہونے والے منو بھائی کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا لیکن انہیں منو بھائی کے نام سے جانا جاتا تھا۔

منو بھائی نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے لیے متعدد ڈرامے تحریر کیے جبکہ ان کا مشہور ڈرامہ سونا چاندی تھا۔

پاکستان کے لیے بے پناہ خدمات پر 2007 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ممتاز شاعر حسن اکبر کمال انتقال کرگئے

دریں اثناء منو بھائی کے انتقال پر سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

اپنے تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ منو بھائی ترقی پسند دانشور تھے اور صحافت اور ادب کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024