• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اکثر سر چکرانے کے پیچھے یہ مسئلہ تو نہیں چھپا ہوا؟

شائع November 21, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ کچھ دیر بیٹھ کر اٹھتے ہیں اور پھر سر چکرانے لگتا ہے، تو اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟

تو اس کا جواب ہے کہ یہ عام مسئلے سے لے کر سنگین مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔

اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا تجربہ ہوتا ہے تو جان لیں کہ اس کی وجوہات کیا ہوسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں : وہ علامات جو ضروری وٹامنز کی کمی ظاہر کریں

لو بلڈ پریشر

لو بلڈ پریشر کے نتیجے میں سر چکرانے لگتا ہے، خاص طور پر بیٹھے یا لیٹے ہونے کی صورت میں اچانک کھڑے ہونے کی صورت میں، طبی ماہرین کے مطابق جب بیٹھا ہوا شخص بہت تیزی سے اٹھتا ہے تو آپ کا خون اتنی تیزرفتاری سے سر کی جانب نہیں جاپاتا، جس کے نتیجے میں سر چکرانے لگتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے اپنے جسم کی پوزیشن کو بدلنے میں تیزی مت دکھائیں جبکہ ڈاکٹر سے بھی رجوع کریں۔

یہ بھی دیکھیں : صحت مند افراد کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے؟

پانی کی کمی

جسم میں پانی کی معمولی سی کمی یا ڈی ہائیڈریشن تھکاوٹ، سر چکرانے یا جسم متوازن نہ ہونے کا باعث بن سکتی ہے، کیونکہ پانی کی کمی سے دوران خون سست ہوجاتا ہے۔ ڈی ہائیڈریشن کے نتیجے میں بلڈپریشر بہت تیزی سے نیچے جاتا ہے جو سرچکرانے کا باعث بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 9 اشارے جو جسم میں پانی کی کمی ظاہر کریں

زیادہ کیفین

روزانہ کی تجویز کردہ کیفین یعنی 400 ملی گرام سے زیادہ اس جز کو جزو بدن بنانا بھی سرچکرانے کا باعث بن سکتا ہے۔ کیفین دماغ کی جانب دوران خون کی مزاحمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں سر چکرانے لگتا ہے۔

ذہنی تشویش

ذہنی تشویش یا بے چینی بھی سر کے چکرانے کا باعث بننے والے عوامل ہیں، کیونکہ ایسا ہونے پر دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے جبکہ سانسیں گہری، یہ دونوں سرچکرانے کا باعث بنتے ہیں۔

سر ٹکرانا

جب کسی چیز سے حال ہی میں سر ٹکرایا ہو تو سر چکرانا اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ آپ کو دماغی صدمے یا چوٹ کا سامنا ہے۔ عام طور پر ایسا متعدل ہوتا ہے مگر یہ دماغ میں انجری کی جانب اشارہ کرتا ہے اور کسی ڈاکٹر سے رجوع کرکے تشخیص اور علاج کرانا چاہئے۔

کان کا انفیکشن

اگر کان کے درمیان حصے میں انفیکشن ہو، یا نزلہ زکام، الرجی اور نظام تنفس کے اوپری حصے میں انفیکشن سے مواد کان کے پردے کے پیچھے مواد اکھٹا ہوجائے، تو سر چکرانے کے تجربے اور شدید جسمانی عدم توازن کا سامنا ہوسکتا ہے۔

وٹامن بی 1 کی کمی

جسم میں وٹامن بی 1 کی کمی بھی سرچکرانے کا باعث بنتی ہے، یہ جز مرکزی اعصابی نظام کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اس کی کمی کمزوری کا احساس اور دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کا باعث بنتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس وٹامن کی کمی دل کے بڑھنے کے مرض میں بھی بدل سکتی ہے جو کہ دماغ کی جانب جانے والے دوران خون میں مداخلت کرتا ہے اور سرچکرانے لگتا ہے، یہ ایک سنگین عارضہ ہے اور فوری طبی علاج کا تقاضہ کرتا ہے۔

حیرت کا جھٹکا

ایسا اس وقت بھی ہوتا ہے جب کوئی اچانک آپ کو پیچھے سے آکر ڈرا دے یا اچانک کوئی غیرمتوقع خوشی مل جائے۔ انسانی اعصابی نظام اس طرح کے حالات میں اچانک شل ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں اچانک بلڈپریشر گرجاتا ہے اور سرچکرانے لگتا ہے۔

بہت تیزی سے کھڑے ہونا

سر چکرانے یا آنکھوں کے سامنے سیاہ دھبے آجانے کی وجہ بیٹھنے کے بعد بہت تیزی سے کھڑے ہونے کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے جسے orthostatic hypotension کہا جاتا ہے، جس میں کھڑے ہونے کے دوران بلڈ پریشر اچانک لو ہوجاتا ہے، یہ عام طور پر کوئی بڑا مسئلہ نہیں، تاہم اگر چند منٹ میں حالت بہتر ہونے کی بجائے خراب ہو تو بہتر ہے کہ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔

دل کی غیرمعمولی دھڑکن

دل کی دھڑکن اچانک بہت تیز یا کم ہونے کی وجہ سے دماغ تک خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں سرچکرانے لگتا ہے بلکہ غشی بھی طاری ہوسکتی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک امر ہوتا ہے۔

بلڈ شوگر لیول اچانک کم ہونا

اگر ایک وقت کا کھانا نہ کھایا جائے تو ممکنہ طور پر آپ شدید بھوک محسوس کریں گے، ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ مناسب مقدار میں جسم کو غذا نہ ملنے سے بلڈشوگر لیول بری طرح متاثر ہوتا ہے اور جب یہ لیول بہت کم ہو تو سرچکرانے لگتا ہے کیونکہ دماغ کو ایندھن یا یوں کہہ لیں گلوکوز نہیں ملتا۔

دل کی جھلی میں مسئلہ

طبی ماہرین کے مطابق دل کی جھلی میں مسئلے کے نتیجے میں دوران خون متاثر ہوتا ہے اور سر چکرانے یا سر ہلکا ہونے کی شکایت ہوتی ہے خصوصاً کسی جسمانی سرگرمی کے دوران۔

فالج کا دورہ

اگر سر ہلکا یا چکرانے لگے جبکہ اس کے ساتھ مسلز میں کمزوری، بولنے میں مشکل، اعضا سن ہونا یا سوئیاں چبھنے کا احساس ہو، تو یہ فالج کی نشانی ہوسکتی ہے اور ایسا ہونے پر فوری طبی امداد کے لیے رجوع کیا جانا چاہیے، عام طور پر دماغ کی جانب جانے والے خون میں رکاوٹ کے نتیجے میں سرہلکا ہوتا ہے جو فالج کا باعث بنتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024