• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

قازقستان: بس میں آتشزدگی سے 52 افراد ہلاک

شائع January 18, 2018
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

قازقستان میں روس جانے والی بس میں آتشزدگی سے 52 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ نے قازقستان کی وزارت ایمرجنسی سروسز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بس میں دو ڈرائیورز سمیت 57 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 بس سے باہر نکل کر جان بچانے میں کامیاب رہے، جبکہ باقی افراد جھلسنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

وزارت کی جانب سے آتشزدگی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

وزارت داخلہ کے عہدیدار نے ’انٹرفیکس ۔ قازقستان‘ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ممکنہ طور پر ازبک باشندے تھے۔

قازقستان میڈیا کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد ہجرت کرکے کام کرنے والے مزدور تھے، جو روس جارہے تھے۔

وزارت ایمرجنسی سروسز نے کہا کہ اس نے ہلاک افراد کی معلومات کے لیے ہاٹ لائن کا آغاز کردیا ہے۔

وزارت کے عہدیدار رُسلان ایمان کولوف نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ آتشزدگی کا نشانہ بننے والی بس قازقستان میں رجسٹرڈ تھی، جبکہ آگ بہت تیزی سے پھیلی۔

قازقستان کے ریجنل ایمرجنسی سروسز کے عہدیداران نے آغاز میں شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔

تاہم رُسلان ایمان کولوف نے کہا کہ ’آگ کی وجوہات سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024