• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پرویز خٹک کی مقتولہ لڑکی کے اہل خانہ سے ملاقات، مدد کی یقین دہانی

شائع January 18, 2018 اپ ڈیٹ February 6, 2018

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مردان میں ریپ کے بعد قتل کی جانے والی مقتولہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس صلاح الدین محسود کے ہمراہ اسماء کے گھر جا کر ان کی اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کی۔

خیال رہے کہ 3 سالہ لڑکی کو مردان کے علاقے گجر گراہائی میں 6 روز قبل ریپ کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کمسن بچی کا ممکنہ طور پر ’ریپ‘ کے بعد قتل ہوا،آئی جی خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ضلعی ناظم حمایت اللہ نے مذکورہ واقعے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ مقدمے میں ریپ اور دہشت گردی کی دفعات شامل کرے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب علاقے میں عمائدین کے ہونے والے جرگے نے حکومت کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے 72 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد 25 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اصل ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مردان میں 3 سالہ لڑکی کو ریپ کے بعد قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ریجنل پولیس افسر مردان کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں بچی ریپ کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

اس واقعے کے حوالے سے گزشتہ دنوں آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا تھا کہ بچی کی میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا جبکہ رپورٹ میں بچی سے جنسی زیادتی کی بھی نشاندہی کی گئی۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تاہم قصور میں چھ سالہ بچی زینب کے ریپ اور قتل کے واقعے نے پورے ملک کو جنجھوڑ کر رکھ دیا تھا، جس کی لاش گزشتہ ہفتے کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024