• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکارہ فضا علی کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش پوری

شائع January 18, 2018
—فوٹو: بشکریہ فضا  علی فیس بک
—فوٹو: بشکریہ فضا علی فیس بک

ویسے تو لوگ شوبز شخصیات سے ملنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں، لیکن بعض فلمی ستارے بھی کسی نہ کسی کے مداح ہوتے ہیں۔

زیادہ تر فلمی ستارے اپنی ہی فیلڈ کے سینیئر اداکاروں کے مداح ہوتے ہیں، تاہم سیاستدانوں کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے، جن کے مداح نہ صرف عوام بلکہ فلمی ستارے بھی ہوتے ہیں۔

دیگر سیاستدانوں کی طرح پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بھی نہ صرف عوام بلکہ کئی اداکار بھی مداح ہیں۔

اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان فضا علی نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ پر عمران خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں عمران خان اور اپنی بیٹی کے ساتھ خوشگوارموڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے عمران خان کو سابق کرکٹر، ہیرو، عظیم انسان اور لیڈر قرار دیا۔

اگرچہ اداکارہ نے عمران خان کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم سوشل میڈیا اور مختلف پاکستانی ویب سائٹس کے مطابق یہ ملاقات اداکارہ کی خواہش پر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق فضا علی نے عمران خان سے یہ ملاقات اپنی کم سن بچی فرال کی خواہش پر کی، کیوں کہ وہ ماضی کے بہترین کرکٹر سے ملنا چاہتی تھیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات لاہور میں ہوئی، اور اس ملاقات کا اہتمام کرنے میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے کردار ادا کیا۔

اداکارہ کو ایک بیٹی فرال بھی ہے—فوٹو: فضا علی فیس بک
اداکارہ کو ایک بیٹی فرال بھی ہے—فوٹو: فضا علی فیس بک

خیال رہے کہ 34 سالہ فضا علی کراچی میں پیدا ہوئی، جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد محض 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کیا، بعد ازاں انہوں نے ٹی وی اداکار نعمان اعجاز کی تجویز پر اداکاری میں قدم رکھا۔

ماضی میں فضا علی کہ چکی ہیں کہ انہوں نے نعمان اعجاز کی تجویز پر ہی اداکاری میں انٹری دی، فضا علی اب تک ڈیڑھ درجن سے زائد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

—فوٹو:فضا علی فیس بک
—فوٹو:فضا علی فیس بک

انہوں نے مارننگ شو سمیت گیم شو کی میزبانی بھی کی، جب کہ 6 سال قبل 2012 میں انہوں نے لاہور کے ایک کاروباری شخص سے شادی کرلی، جس کے بعد وہ کراچی سے لاہور منتقل ہوگئیں۔

فضا علی کوایک بیٹی فرال ہے، جن سے وہ بہت پیار کرتی ہیں، اداکارہ اپنی بیٹی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Meri dost

A post shared by Fiza Ali (@fiza_aali) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024