• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اکشے کمار اپنی اہلیہ ٹوئنکل سے خوفزدہ

شائع January 19, 2018
بولی وڈ اداکارہ اور مصنف ٹوئنکل کھنہ اکشے اور سونم کی فلم ’پیڈمین‘ کی پروڈٖکشن بھی کررہی ہیں —۔
بولی وڈ اداکارہ اور مصنف ٹوئنکل کھنہ اکشے اور سونم کی فلم ’پیڈمین‘ کی پروڈٖکشن بھی کررہی ہیں —۔

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور بہت جلد اکشے کمار کے ساتھ فلم ’پیڈ مین‘ میں اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جنہوں نے ساتھی اداکار کے حوالے سے ایک حیران کن دعویٰ بھی کرڈالا۔

سونم کپور جن کا شمار بولی وڈ کی ان اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو اپنے دل کی بات بولنے سے بالکل خوفزدہ نہیں ہوتی، نے فلم کی تشہیر کی دوران دعویٰ کیا کہ بولی وڈ میں سب سے زیادہ ایکشن فلموں میں کام کرنے والے اکشے کمار اگر کسی سے خوفزدہ ہیں تو وہ ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ہیں۔

مزید پڑھیں: ’میری شادی کیوں خراب کرنا چاہتے ہیں‘

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونم کپور کا کہنا تھا کہ وہ اکشے کمار کے خاندان سے کافی قریب ہیں، اور وہ جانتی ہیں کہ اکشے کمار اپنی اداکارہ سے مصنف بننے والی اہلیہ ٹوئنکل سے کافی خوفزدہ رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئنکل کھنہ اکشے اور سونم کی فلم ’پیڈمین‘ کی پروڈٖکشن بھی کررہی ہیں۔

اس دوران سونم کپور نے ٹوئنکل کھنہ کے پروفیشنل انداز کو سراہاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی بھی فلم کے دوران ہدایت کار کے فیصلوں کو تبدیل نہیں کرتی، اور ان کا ماننا ہے کہ فلم کا کپتان اس کا ہدایت کار ہی ہوتا ہے۔

فلم ’پیڈ مین‘ کی ہدایات آر بالکی دے رہے ہیں، جو رواں ماہ 25 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کی فلم ’پیڈ مین‘

خیال رہے کہ ’پیڈ مین‘ کی کہانی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کویمبٹور کے سماجی کارکن اروناچلم مروگناتھم کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔

اروناچلم مروگناتھم نے اپنے علاقے میں محدود وسائل اور بے شمار مسائل کے باوجود خواتین کے لیے ماحول دوست سینیٹری پیڈز بنائے، اور انہیں شرمساری سے محفوظ کیا.

اروناچلم مروگناتھم کو ان کی کاوشوں کے عوض پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

ٹوئنکل کھنہ کی پروڈکشن اور آر بالکی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’پیڈمین‘ رواں ماہ 25 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024