• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ، پاکستان کامیاب

شائع January 16, 2018
شاہین آفریدی نے 15 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں— فوٹو بشکریہ: آئی سی سی
شاہین آفریدی نے 15 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں— فوٹو بشکریہ: آئی سی سی

شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے انڈر19 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی نو وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔

ونگھاری میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔

شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے آئرش بلے باز بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

آئرلینڈ کی جانب سے جوشوا لٹل 24 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ آئرلینڈ کے سات بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

شاہین آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 15 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں جو انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ ہے جبکہ کپتان حسان خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے نویں ہی اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی، زید عالم 43 اور حسان خان نے 27 رنز بنائے۔

شاہین آفریدی کو عمدہ باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024