• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بی ایم ڈبلیو کی نئی ہائیبرڈ گاڑی متعارف

شائع January 15, 2018
— فوٹو بشکریہ بی ایم ڈبلیو
— فوٹو بشکریہ بی ایم ڈبلیو

معروف کمپنی بی ایم ڈبلیو نے اپنی نئی ہائیبرڈ گاڑی آئی 8 کوپ 2018 متعارف کرا دی ہے۔

369 ہارس پاور کے ساتھ یہ گاڑی 34 اے ایم پی۔ آر الیکٹرک موٹر کے ساتھ ہے جو فرنٹ کے حصے کو پاور دیتی ہے جبکہ 184 پونڈ فٹ ٹورکیو رئیر وہیل کے ساتھ منسلک ہے۔

بی ایم ڈبلیو کے مطابق یہ گاڑی 34 میل تک صرف بجلی سے بھی سفر کرسکتی ہے جبکہ فی گیلن ایندھن میں یہ ستر میل تک دوڑائی جاسکتی ہے۔

اس گاڑی کی انرجی کیپیسٹی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 12 ہارس پاور کو بڑھایا گیا ہے۔

اس گاڑی کو بجلی پر 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جاسکتا ہے جبکہ ای ڈرائیو بٹن سے یہ رفتار 75 میل فی گھنٹہ تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

صرف 4.4 سیکنڈ میں یہ صفر سے 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔

اسی طرح پٹرول پر یہ گاڑی 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔

اس گاڑی کو ڈیٹرائٹ آٹو شو کے دوران متعارف کرایا گیا۔

اس گاڑی کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار برطانوی پاﺅنڈز تک ہونے کا امکان ہے تاہم اسے کب تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، کمپنی نے ابھی اس کا اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024