• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

پنجاب بھر میں ’چائنہ نمک‘ کے استعمال پر پابندی عائد

شائع January 15, 2018

چینی کھانوں کا لازمی جز سمجھی جانے والے اجینو موتو (المعروف چائنہ نمک) پر پنجاب بھر میں پابندی عائد کردی گئی۔

اجینو موتو کے استعمال پر پابندی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سائنٹیفک پینل کی سفارش پر عائد کی گئی۔

سائنٹیفک پینل کا کہنا تھا اجینو موتو یا چائنہ نمک میں مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے، جو سر درد، دل کی دھڑکن کے مسائل، دماغی و اعصابی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

بلڈ پریشر اور ہائپر ٹینشن کا سبب بننے والا چائنہ سنمک حاملہ خواتین کے لیے بھی سخت نقصان دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نمک کی کتنی مقدار صحت کے لیے محفوظ؟

بیان میں تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہوٹل، ریسٹورنٹس، فروزن فوڈز اور دیگر تمام مصنوعات میں چائنہ نمک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

پنجاب فوٹ اتھارٹی نے سائنٹیفک پینل کی سفارش پر چائنہ نمک کے استعمال کے مکمل خاتمے کے لیے 31 مارچ کی حتمی ڈیڈ لائن جاری کر دی۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Jan 15, 2018 09:33pm
کراچی اور شاید ملک بھر میں کھانے کی مختلف چیزیں پکا کر فروخت کرنے والے دکاندار ، ہوٹل والے، بڑے بڑے ریسٹوانٹ یا ریڑھی والے اس کو خریدتے ہیں جبکہ گھر کے کھانے کے لیے کھلا مسالہ لے جانے والوں کا یہ کبھی بتا کر اور کبھی بغیر بتائے ڈال دیا جاتا ہے۔ اس سے کھانوں میں ایک خاص قسام کا ذائقہ آجاتا ہے، کھلے مسالے کے ساتھ ساتھ ڈبوں میں فروخت ہونے والے مختلف برانڈز کے مسالوں میں بھی یہ شامل ہوتا ہے۔ کھلا مسالہ خریدنے والے اگر غور کریں تو ان کو پتا چل جائے گا کہ مسالوں کی دکان پر ایک الگ لفافے میں یہ سفید نمک کی شکل میں الگ رکھا ہوتا ہے جو آخر میں تھوڑا سا ڈال دیا جاتا ہے، اسی طرح مختلف قسم کے شربت فروخت کرنے والے سکرین کا استعمال کرتے ہیں، خاص طور پر گنے کا رس فروخت کرنے والے رس نکال کر آخر میں مختلف ٹرکس استعمال کرکے اس کو بھی شامل کردیتے ہیں ، ہاں اگر ان سے کہا جائے کہ سکرین مت ڈالو تو پھر شامل نہیں کیا جاتا۔ خیرخواہ

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024