• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’مسلم لیگ (ن) سے وفاداری کسی بھی قسم کے شک سے بالاتر‘

شائع January 14, 2018

ٹیکسلا: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ متعدد معاملات پر پارٹی کی قیادت سے اختلافات کے باوجود وہ پارٹی اور اس کی قیادت کے ساتھ ہیں، جو اس وقت انتہائی مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔

انہوں نے واہ کینٹ میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے اختلافات کے باوجود، ان کی مسلم لیگ (ن) سے وفاداری کسی بھی قسم کے شک سے بالاتر ہے۔

مزید پڑھیں: ’نواز شریف ۔ چوہدری نثار کے راستے ابھی جدا نہیں ہوئے‘

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں موجود کچھ دوست سابق وزیراعظم کو غلط تجاویز دے رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’میرے اختلافات پر کھل کر رائے دینے کو وہ پسند نہیں کرتے‘۔

انہوں نے پارٹی کے سربراہ کو ایک مرتبہ پھر تجویز دی کہ ریاستی اداروں سے ٹکراؤ کا درست وقت نہیں اور یہ ان کے لیے اور پارٹی کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے دہرایا کہ سب کو مل کر ملک اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد ان کے لیے سب سے زیادہ مقدم تھا جبکہ ان کے نزدیک سیاست عوام کی خدمت کا ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار کی (ن) لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کی تردید

انہوں نے کہا کہ ’عوامی خدمت اور شہریوں کے لیے سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور ملک کے مختلف حلقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے‘۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کے شہریوں کی زندگیوں پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔


یہ خبر 14 جنوری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024