• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہولی وڈ اداکار فلم کی کمائی خواتین کے حقوق کیلئے خرچ کریں گے

شائع January 14, 2018
—فائل فوٹو: فوربز میگزین
—فائل فوٹو: فوربز میگزین

گزشتہ ہفتے ہولی وڈ اداکار مارک وال برگ کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہیں فلم کے مناظر دوبارہ شوٹ کروانے پر 15 لاکھ امریکی ڈالرز کا معاوضہ ملا، جب کہ ان کے ساتھ ہی کام کرنے والی اداکارہ کو محض ایک ہزار امریکی ڈالر ملے۔

مارک وال برگ کو یہ معاوضہ ان کی 2017 کے آخر میں ریلیز ہونے والی ایوارڈ یافتہ فلم ’آل دی منی ان دی ورلڈ‘ کے مناظر دوبارہ شوٹ کروانے پر ملا۔

ان کے ساتھ اس فلم میں اداکارہ مشیل ولیمز نے بھی کام کیا، جنہوں نے بھی اس فلم کے کئی مناظر دوبارہ شوٹ کروائے۔

لیکن دونوں اداکاروں کو مناظر دوبارہ شوٹ کروانے کے ملنے والے معاوضے میں 1500 گنا فرق ہونے کی بناء پر کئی اداکاراؤں نے افسوس کا اظہار کیا۔

اگرچہ اس حوالے سے تاحال مشیل ولیمز کا بیان سامنے نہیں آیا، لیکن خود پر تنقید ہونے کے بعد اداکار مارک وال برگ نے فلم کے مناظر دوبارہ شوٹ کروانے سے کمائے گئے تمام پیسے خواتین کے حقوق کیلئے خرچ کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: مارک وال برگ کا معاوضہ اداکارہ سے 1500 گنا زیادہ

مارک وال برگ نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ ’گزشتہ چند دن سے انہیں فلم کے مناظر دوبارہ شوٹ کرنے کے ملنے والے معاوضے پر زیادہ بحث ہو رہی ہے، اور اس بحث نے اہمیت اختیار کرلی۔

ساتھ ہی انہوں نے فلم سے کمائے گئے 15 لاکھ امریکی ڈالرز خواتین کے خلاف جنسی ہراساں کے لیے شروع ہونے والی مہم ’ٹائمز اپ‘ میں خرچ کرنے کا اعلان کیا۔

مارک وال برگ کے مطابق وہ تمام رقم ’ٹائمز اپ‘ مہم میں قانونی جنگ لڑنے کیلئے خرچ کریں گے۔

مزید پڑھیں: خواتین کو مردوں کے برابر معاوضہ ملنا چاہیے، اداکارہ

خیال رہے کہ ’ٹائمز اپ‘ ہولی وڈ میں مرد پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز و اداکاروں کی جانب سے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والے ’می ٹو‘ احتجاج کے بعد شروع کی گئی۔

ٹائمز اپ‘ مہم کو اب ایک ادارے کی طرح بنایا گیا ہے، جس میں تمام خواتین کے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ اور جنسی ہراساں کے لیے قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔

’ٹائمز اپ‘ کے لیے بنیادی طور پر سب سے پہلے امریکا کے نیشنل ویمنز لا سینٹر نے 13 کروڑ امریکی ڈالر کی رقم فراہم کی، جس کے بعد اسے تنظیم میں تبدیل کردیا گیا۔

’ٹائمز اپ‘ مہم کے لیے ہولی وڈ سمیت دنیا بھر کی 300 سے زائد اداکاراؤں و اداکاروں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس مہم میں پاکستانی شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

اب مارک وال برگ اسی مہم کے لیے ہی 15 لاکھ امریکی ڈالرز فراہم کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024