• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انجلینا جولی نے نیا ساتھی تلاش کرلیا؟

شائع January 13, 2018
اداکارہ نے 2017 میں براڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کی—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
اداکارہ نے 2017 میں براڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کی—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

ہولی وڈ اداکارہ، فلم ساز و سماجی کارکن 42 سالہ انجلینا جولی یوں تو ہمیشہ ہی خبروں میں رہتی ہیں، تاہم گزشتہ ہفتے سے ان سے متعلق خبریں ہیں کہ انہوں نے ایک نیا جیون ساتھی تلاش کرلیا۔

خیال رہے کہ انجلینا جولی نے گزشتہ برس ستمبر میں اداکار براڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

انجلینا جولی نے براڈ پٹ پر اپنے بچوں پر تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جس سے اداکار نے انکار کیا تھا۔

بعد ازاں دونوں کی علیحدگی کا معاملہ عدالت میں بھی چلا اور بالآخر دونوں کے درمیان ستمبر 2017 میں علیحدگی ہوگئی۔

اگرچہ یہ خبریں بھی تھیں کہ براڈ پٹ نے بھی دوسری اداکاراؤں سے اپنے تعلقات کو بڑھایا ہے، تاہم اب خبریں ہیں کہ انجلینا جولی نے بھی اپنا بہترین ساتھی تلاش کرلیا۔

ہولی وڈ رپورٹس نے فیشن میگزین ’اوکے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 42 سالہ انجلینا جولی نے بہترین جیون ساتھی کی تلاش کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کیا، اور انہیں بالآخر اپنا بہترین ساتھی مل گیا۔

خبر کے مطابق اوکے میگزین نے ذرائع سے بتایا کہ انجلینا جولی کو 38 سالہ کمبوڈین موسیقار و گلوکار پریچ لی کی صورت میں اپنا بہترین ساتھی مل گیا۔

پریچ لی اور انجلینا جولی کے درمیان فلم کی شوٹنگ کے درمیان ملاقات ہوئی—فوٹو: فیس بک
پریچ لی اور انجلینا جولی کے درمیان فلم کی شوٹنگ کے درمیان ملاقات ہوئی—فوٹو: فیس بک

فیشن میگزین نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ انجلینا جولی اور پریچ لی کی ملاقات اداکارہ کے 47 سالہ کمبوڈین لکھاری دوست کی مدد سے ہوئی، جنہوں نے انجلینا جولی کی فلم ’ فرسٹ دی کلڈ مائی فادر‘ کا اسکرپٹ لکھا۔

خیال رہے کہ انجلینا جولی کی یہ فلم کمبوڈیا کے پناہ گزینوں کے معاملے پر بنائی گئی ہے، فلم کی کہانی کمبوڈیا کے ناول سے لی گئی، جب کہ اسے آسکر ایوارڈز میں غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے بھی بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا رشتہ اب کیسا؟

اطلاعات کے مطابق انجلینا جولی اور پریچ لی نے فلم ’فرسٹ دی کلڈ مائی فادر‘ کی شوٹنگ کے دوران ملاقاتیں کیں، اور دونوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے۔

پریچ لی نے انجلینا جولی کو پیش کش کی کہ وہ ان کے سب سے بڑے 16 سالہ بیٹے کو کمبوڈین زبان بھی سکھائیں گے۔

خیال رہے کہ انجلینا جولی کی جانب سے گود لیے گئے 6 بچوں میں سے سب سے بڑا 16 سالہ بچہ کمبوڈین ہے۔

دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: فیس بک
دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: فیس بک

انجلینا جولی کے قریبی ذرائع نے پریچ لی اور اداکارہ کی جوڑی کو ’پرفیکٹ‘ بھی قرار دیا۔

تاہم دوسری جانب پیپلز میگزین نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ انجلینا جولی اور پریچ لی کے درمیان تعلقات اور ملاقاتوں کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

امریکی میگزین نے فیشن میگزین ’اوکے‘ کے ذرائع کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ انجلینا جولی کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ان کی تمام تر توجہ بچوں کی پرورش اور اپنے کیریئر پر ہے۔

خبر کے مطابق اداکارہ نے کافی عرصے سے کسی سے ملاقات نہیں کی، اور نہ ہی وہ کسی کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔

تاہم ساتھ ہی خبرمیں یہ بھی بتایا گیا کہ پریچ لی انجلینا جولی کا بہترین دوست ہے، اور وہ ان کی بہت عزت کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024