• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 دہشتگرد ہلاک

شائع January 13, 2018

کراچی: پولیس نے صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جبکہ علاقے میں صورتحال کے پیش نظر مزید نفری بھی طلب کی گئی۔

یہ پڑھیں: کراچی: لیاری گینگ وار کے 5 ’کارندے‘ ہلاک

ایس ایس پی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی, جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کو لیاری کے علاقے لکڑی گودی ڈاکس سے حراست میں لیا جن کی شناخت شکیل چھینا اور شبیر کے نام سے کی ہے جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائمز کے اعداد وشمار

ایس آئی یو کے مطابق شیکل چھینا کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے اور بغدادی علاقے کی کمانڈ کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان بغدادی پولیس اسٹیشن کے اہلکار رحیم سمیت دو افراد کے قتل میں بھی ملوث ہیں جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے تفتیش شروع کردی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024