• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’ویرے دی ویڈنگ‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل

شائع January 13, 2018
فلم کی کہانی چار خواتین کی زندگی پر مبنی ہے —۔
فلم کی کہانی چار خواتین کی زندگی پر مبنی ہے —۔

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور اور کرینہ کپور خان اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرنے جارہی ہیں، جن کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ طویل عرصے سے خبروں میں ہے۔

پہلے اس فلم کو رواں سال 18 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب اس کی ریلیز تاریخ تبدیل کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان سوشل میڈیا پر کردیا گیا ہے۔

یہ فلم اب رواں سال یکم جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس خبر کا اعلان اداکارہ سونم کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ششانکا گھوش کی ہدایات میں بننے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کے آفیشل پوسٹرز بھی ریلیز کردیے گئے تھے، جنہیں شائقین نے خاصہ پسند بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ویرے دی ویڈنگ: 'لڑکیوں کی زندگی پر مبنی پہلی فلم'

فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکا تلسانی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

فلم کے پہلے پوسٹر میں یہ تمام اداکارائیں ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلا کے ڈیزائنر کردہ جوڑوں میں نظر آئیں، جہاں تین اداکارائیں کافی خوش ہیں، وہیں سوارا بھاسکر کافی غصے میں کھڑی ہیں۔

جبکہ دوسرے پوسٹر میں یہ تمام اداکارائیں کسی ایونٹ کے لیے تیار ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’یہ ہندوستان کی شاید پہلی فلم ہوگی جو لڑکیوں پر بنائی جارہی ہے، یہ چار سہیلیوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے، جو میرے کردار کی شادی کے لیے اکھٹی ہوں گی، فلم کافی دلچسپ ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ سے جھگڑے کی افواہ پر سونم کا کرارا جواب

ابتدائی طور پر فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہندوستان سے کیا گیا، جب کہ فلم کی شوٹنگ یورپ میں بھی کی جائے گی، فلم کی کہانی بھارت سے یورپ سفر، شادی، کامیڈی اور رومانس کے ارد گرد گھومتی ہے۔

اس فلم کی کہانی ندھی مہرا اور میھل سوری نے تحریر کی،جبکہ پروڈکشن انیل کپور، ریہا کپور اور اکتا کپور کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024