• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

بھارت نے درجنوں سیٹلائٹ سے لیس راکٹ لانچ کردیا

شائع January 12, 2018

نئی دہلی نے بھارت اور دیگر 6 ممالک کے درجنوں سیٹلائٹ سے لیس راکٹ کو کامیابی سے خلاء میں اڑا دیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے چیئرمین اے ایس کرن کمار کا کہنا تھا کہ پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل نے بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سری ہاری کوٹا سے پرواز بھرتے ہوئے اوربٹ میں کامیابی سے پہنچ چکا ہے۔

دو موسمی سیٹلائٹ کے علاوہ راکٹ میں کینیڈا، فن لینڈ، فرانس، جنوبی کوریا، برطانیہ اور امریکا کے 28 مائیکرو اور نینو سیٹلائٹس موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت نے ’مواصلاتی سیٹلائٹ‘ خلا میں چھوڑ دیا

خیال رہے کہ بھارت کی گزشتہ سال اگست کے مہینے میں نجی تیار کردہ سیٹلائٹ کی اڑان ناکام ہوگئی تھی جس کی وجہ نئی دہلی ٹیلی وژن نیوز کے مطابق راکٹ کی اڑان میں چند منٹوں پہلے آسمانی ملبے سے ٹکراؤ کے ڈر کی وجہ سے تاخیر بتائی گئی تھی۔

تاہم آج بھارت کی جانب سے راکٹ کی اڑان انڈین اسپیس ایجنسی کی کامیابیوں کی کڑی میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ہی جون کے مہینے میں بھارت نے خلاء بازوں کو لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا بھاری ترین راکٹ کو خلاء میں بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا خلا میں انسانی اسٹیم سیلز پر تجربہ

اس طرح کے راکٹ کے خلاء میں بھیجے جانے کا اعزاز اب تک صرف روس، امریکا اور چین کے پاس ہے۔

اس سے قبل 2013 میں بھارت نے ایک خلاء کے گرد تحقیقات کرنے والا طیارہ بھیجا تھا جو ستمبر 2014 سے اب تک مارس کے گرد چکر لگا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024