• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

رچرڈ مورن ’پی ایس ایکس‘ کے پہلے غیر ملکی سی ای او

شائع January 12, 2018

رِچرڈ مورِن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے پہلے غیر ملکی چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کے طور پر عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

اسٹاک بروکرز کی جانب سے مارکیٹ کے انتہائی اہم عہدے پر غیر ملکی کی تقرری پر اعتراض اٹھایا تھا۔

بروکرز کی جانب سے عہدے کے لیے زیادہ تنخواہ اور مراعات منظور کیے جانے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

تاہم پی ایس ایکس کے بورڈ نے، جس میں اب چینی نمائندے بڑے شیئر ہولڈر کے طور پر اور ایس ای سی پی کے نامزد افسران شامل ہیں، بروکرز کے اعتراض کو مسترد کردیا تھا۔

رچرڈ مورن نے چینی کنسورشیم کی جانب سے کاروبار کا 40 فیصد حصہ حاصل کرنے اور ’پی ایس ایکس‘ کی سیلف لسٹنگ کے بعد قانون کے مطابق اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔

اسٹاک ایکسچینج کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ رچرڈ مورن کا ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں کام کرنے کا 30 سال کا طویل تجربہ ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں رچرڈ مورن نے ڈیریویٹو مارکیٹ، سینٹرل ڈپوزٹریز، کلیئرنگ سسٹم، حکومتی سیکیورٹیز مارکیٹ اور انویسٹمنٹ ایڈوائزری سمیت مالیاتی مارکیٹ کے کئی شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024