• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کوئٹہ دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے ملے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

شائع January 11, 2018

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کوئٹہ دھماکے میں 6 افراد کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے ملے ہیں، جن کے حوالے سے جلد افغانستان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے قصور میں ہونے والے حالیہ واقعے کی مذمت کی گئی۔

بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی قیادت موجود نہیں ہے اور اگر کسی کے پاس ایسی کوئی اطلاعات ہیں تو فراہم کرے، پاکستان اس پر کارروائی کرے گا۔

مزید پڑھیں: را-این ڈی ایس گٹھ جوڑ پاکستان میں عدم استحکام کیلئےمتحرک ہے،وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی تعاون کے معاملے پر امریکی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں تاہم حالیہ رابطوں کی تفصیل فی الحال ذرائع ابلاغ کے ساتھ شیئر نہیں کرسکتے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کے باوجود پاکستان بات چیت سے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کے دورہ بھارت اور کابل سے پاکستان بخوابی آگاہ ہے، تاہم ہم اپنے قومی مفادات کے تخفظ کے لیے تمام تر اقدامات اٹھا رہے ہیں اور متعلقہ حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت 31 سیٹلایٹ لانچ کرنے جا رہا ہے، تاہم اس ٹیکنالوجی کے سویلین کے ساتھ ساتھ فوجی استعمال کی صلاحیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت سے دہشت گردی پر بات چیت کے لیے تیار ہیں جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے گٹھ جوڑ سے بھی بخوبی آگاہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھارت نے متعدد بار لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیاں کیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے زیادہ لڑی ہے اور اس کا اعتراف کرنا چاہیے جبکہ اس جنگ میں پاکستان کو ایک کھرب 23 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی،دفتر خارجہ

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے اور خطے میں وسیع استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہماری کوششوں نے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ہے، جنہوں نے افغانستان میں استحکام کو خطرات سے دوچار کیا۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں داعش جیسے نئے اور زیادہ مہلک گروپوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کی پابندیوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024