• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ گلیکسی ایس 9 کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی

شائع January 11, 2018
ممکنہ گلیکسی ایس نائن — فوٹو بشکریہ فوربس
ممکنہ گلیکسی ایس نائن — فوٹو بشکریہ فوربس

سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 9 کی تاریخ رونمائی کا اعلان کردیا ہے۔

لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران سام سنگ کے اسمارٹ فون ڈویژن کے سربراہ ڈی جے کوہ نے تصدیق کی کہ گلیکسی ایس نائن اگلے ماہ اسپین میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے کوئی واضح تاریخ تو نہیں بتائی مگر 26 فروری سے یکم مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے دوران کسی بھی وقت اسے پیش کردیا جائے گا۔

ایس نائن اور ممکنہ طور پر ایس نائن پلس گزشتہ سال کے ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس کے اپ ڈیٹ ورژن ہوں گے جو کہ گزشتہ سال مارچ میں متعارف کرائے گئے تھے۔

ان دونوں فونز کے ڈیزائن اور کیمروں کو خوب سراہا گیا تھا اور اس سے سام سنگ کو گلیکسی نوٹ سیون کے دھچکے سے باہر نکلنے میں بھی مدد ملی۔

گلیکسی ایس نائن کے بارے میں کوئی مصدقہ تفصیلات تو اب تک سامنے نہیں آئیں مگر مختلف لیکس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فون گزشتہ سال کے ماڈل سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوگا، بلکہ ڈیزائن لگ بھگ ویسا ہی ہوگا۔

بس فنگر پرنٹ سنسر بیک پر کیمرے کے نیچے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ پہلا گلیکسی ایس ماڈل ہوگا جس کے ایک یا دونوں ماڈلز کے بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر، سپر امولیڈ ڈسپلے اور پہلے سے زیادہ بہتر تھری ڈی چہرہ شناخت کرنے والا سنسر بھی اس کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

اس فون کی قیمت ایک ہزار ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے اور اس طرح یہ گلیکسی نوٹ ایٹ سے بھی مہنگا فون ثابت ہوگا، یعنی سام سنگ کی سب سے مہنگی ڈیوائس۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024