• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

لاہور ایئرپورٹ پر غیر ملکی خاتون سے 9 کلو منشیات برآمد

شائع January 10, 2018 اپ ڈیٹ January 11, 2018
ملزمہ تیریزہ — فوٹو: بشکریہ پاکستان کسٹم
ملزمہ تیریزہ — فوٹو: بشکریہ پاکستان کسٹم

کسٹم نے لاہور سے ابوظہبی جانے والی جمہوریہ چیک کی خاتون سے 9 کلو ہیروئن پکڑ لی۔

ابوظہبی سے آئرلینڈ روانگی کا ارادہ رکھنے والی غیر ملکی خاتون انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے عملے کو چکر دیتے ہوئے دو چیکنگ کاؤنٹرز سے گزر گئی، تاہم تیسرے کاؤنٹر پر کسٹم حکام نے انہیں پکڑ لیا۔

— فوٹو: بشکریہ پاکستان کسٹم
— فوٹو: بشکریہ پاکستان کسٹم

کسٹم نے ملزمہ تیریزہ کو اے این ایف کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد انہیں کسٹم ہاؤس منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب انسداد منشیات فورس کے حکام نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

کسٹم نے غیر ملکی خاتون کی نشاندہی پر لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پرواز سے ہیروئن برآمد کی گئی،برطانوی حکام

یاد رہے کہ گزشتہ سال 16 مئی کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز کے عملے کی جامع تلاشی کے دوران ان سے ہیروئن برآمد ہوئی تھی جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ عملے کے پاسپورٹ بھی ضبط کرلیے گئے تھے۔

بعد ازاں طیارے سے ہیروئن برآمدگی سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی گئیں جس کے بعد قومی ایئرلائن نے اپنے 13 ملازمین کو برطرف کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024