• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

دنیا کا 'پہلا موڈیولر ٹیلیویژن' متعارف

شائع January 10, 2018
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے دنیا کا ' پہلا موڈیولر ٹیلیویژن' متعارف کرا دیا ہے۔

لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران دی وال نامی یہ بہت بڑا 4 کے ٹی وی متعارف کراتے ہوئے کمپنی کا دعویٰ تھا کہ یہ دنیا کا پہلا موڈیولر ٹیلیویژن ہے۔

اس ٹی وی کی اسکرین 146 انچ کی ہے اور اس کے ڈسپلے پکچر کے لیے مائیکرو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : وائی فائی سے 10 گنا تیز انٹرنیٹ فراہم کرنے والا لیمپ

مائیکرو ایل ای ڈی میں ہر مائیکرو اسکوپک ایل ای ڈی اپنی روشنی خارج کرتی ہے جس کے لیے بیک لائٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، جس کے نتیجے میں او ایل ای ڈی سیٹس کے مقابلے میں ڈیپ بلیک اور انتہائی نمایاں رنگ نظر آتے ہیں۔

بیزل لیس ڈیزائن کے ساتھ یہ ٹی وی کمپنی کے مطابق نئے عہد کا آغاز ثابت ہوگا۔

سام سنگ نے فی الحال اس کے بیشتر پہلوﺅں پر روشنی نہیں ڈالی اور بس اتنا بتایا ہے کہ اس کی موڈیولر اسکرین کو دیوار کے حجم کے ڈسپلے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بساط کی طرح لپٹنے والی ٹی وی اسکرین متعارف

کمپنی نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ کتنے موڈیولز اس کانیسپٹ ٹی وی سیٹ کے لیے استعمال کیے گئے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فی الحال یہ کانیسپٹ ٹی وی ہے مگر سام سنگ اسے بہت جلد فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی کے مطابق رواں سال کسی وقت اسے عالمی سطح پر متعارف کراتے ہوئے مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

تاہم یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس کی قیمت بہت زیادہ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024