• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وائی فائی سے 10 گنا تیز انٹرنیٹ فراہم کرنے والا لیمپ

شائع January 10, 2018
— فوٹو بشکریہ انگیجیٹ
— فوٹو بشکریہ انگیجیٹ

کیا آپ انٹرنیٹ کی سست رفتار سے پریشان رہتے ہیں؟ تو جلد وائی فائی کی جگہ تیز رفتار لائی فائی لیمپ آپ کی زندگی آسان بنادیں گے۔

جی ہاں، مائی لائی فائی نامی نیا لیمپ سامنے آیا ہے جو کہ محفوظ، وائرلیس اور ریڈیائی لہروں سے پاک انٹرنیٹ کنکشن قریب موجود ڈیوائسز کو فراہم کرتا ہے اور ایل ای ڈی کی روشنی ڈیٹا ٹرانسفر کا کام کرتی ہے۔

لاس ویگاس میں جاری دنیائے ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش سی ای ایس کے دوران اس لیمپ کو متعارف کرایا گیا۔

مزید پڑھیں : لائی فائی کے لیے چینی سائنسدانوں کی اہم پیشرفت

یہ ایک سادہ اور بظاہر عام سا لیمپ ہے جو براڈ بینڈ انٹرنیٹ ڈونگل کے ذریعے ڈیوائسز کو فراہم کرتا ہے اور صارفین لیپ ٹاپ یا موبائل وغیرہ کو اس سے کنکٹ کرسکتے ہیں۔

لیمپ کے بلب اور ڈونگل کے درمیان ڈیٹا کی منتقلی نادیدہ ایل ای ڈی روشنی کے ذریعے ہوتی ہے، یعنی انٹرنیٹ کنکشن کے لیے لیمپ روشن رکھنے کی بھی ضرورت نہیں۔

لائی فائی کے حوالے سے تجربات کافی عرصے سے جاری ہیں جو کہ وائی فائی سے کئی گنا زیادہ تیز ٹیکنالوجی قرار دی جاتی ہے۔

اس لیمپ کے ذریعے کیے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا کہ انٹرنیٹ رفتار 1 جی بی پی ایس تک ہوسکتی ہے جبکہ وائی فائی کی اوسطاً رفتار 10 ایم بی پی ایس سے زیادہ نہیں ہوتی۔

یعنی اس ٹیکنالوجی سے ایچ ڈی فلمیں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وائی فائی سے سوگنا زیادہ تیز ٹیکنالوجی تیار

یہ لیمپ فرنچ کمپنی اولیڈکوم نے تیار کیا ہے اور اس کے مطابق یہ گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کے لیے اچھی ٹیکنالوجی ثابت ہوسکتی ہے ، کیونکہ وائی فائی کے مقابلے میں اس کا کنکشن تیز ترین اور زیادہ مستحکم ہوتا ہے۔

اس لیمپ میں ایک ایپ کے ذریعے صارفین انٹرنیٹ کو آن یا آف کرنا کنٹرول کرسکتے ہیں۔

اس وقت یہ لیمپ ایک فنڈ اکھٹی کرنے والی سائٹ انڈی گوگو میں پری آرڈر میں 700 ڈالرز کے عوض دستیاب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024