• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سویڈن: میٹرو اسٹیشن کے باہر دھماکے سے ایک شخص ہلاک

شائع January 8, 2018
سویڈن میں مختلف گینگ گرینیڈ کا استعمال کرتی ہیں—فوٹو:اے ایف پی
سویڈن میں مختلف گینگ گرینیڈ کا استعمال کرتی ہیں—فوٹو:اے ایف پی

یورپ کے ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہام میں میٹرو اسٹیشن کے باہر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان سوین ایرک اولسن کا کہنا تھا کہ ایک 60 سالہ شخص نے 'زمین پر پڑی ہوئی ایک چیز کو اٹھائی جس کے بعد دھماکا ہوا' جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 45 سالہ ایک خاتون زخمی ہوئیں جنھیں چہرے پر زخم آئے ہیں۔

دھماکا دارالحکومت اسٹاک ہام کے جنوبی میں مضافاتی علاقے ہوڈنگ کے ویربی گارڈ اسٹیشن میں پیش آیا جس کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متعلقہ علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی حاضر ہوا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 60 سالہ شخص نے جو چیز اٹھائی تھی وہ ایک ہینڈ گرینیڈ تھا۔

دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے پولیس ترجمان اولسن کا کہنا تھا کہ 'یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، متعلقہ حکام ابھی تک کام کررہے ہیں اور جوڑے کو نشانہ بنانے والی چیز کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہوا ہے'۔

مقامی رہائشی میوراڈ جینسس کا کہنا تھا کہ 'ہم نے 1990 کی دہائی اور 2000 کے اوائل میں ایسے واقعات دیکھے ہیں لیکن اس دھماکے سے حیران' ہیں کیونکہ وہ گروپ ختم ہوگئے تھے۔

سویڈن کی پولیس کی جانب سے گزشتہ سال شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق سویڈن یورپ کا وہ ملک ہے جہاں گینگ سب سے زیادہ گرینیڈ استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گوتھنبرگ میں اگست 2016 میں مزدوروں کے ایک رہائشی فلیٹ میں پھینکے گئے گرینیڈ کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024